کھیلوں کی دنیا16

ترک خواتین کے والی بال اور باسکٹ بال مقابلے

717967
کھیلوں کی دنیا16

کھیلوں  کا دمکتا ستارہ  بننا    کوئی انفرادیت نہیں  ہے کیونکہ دنیا میں کئی  ایسے پیشے ہیں جن میں آپ اپنا نام  روشن کر سکتے ہیں مگر یہ ضروری ہے  کہ آپ اپنی شہرت کو داغ نہ لگنے دیں اور  پرستاروں کےلیے  مشعل  راہ بنیں۔

 حالیہ عرصے کے دوران  فٹ بال  میں  بارسلونا کے کھلاڑی میسی     نے   شائقین    کو حیران  اور مایوس بھی کیا ۔

 ہوا یوں کہ سن 2018  کے عالمی کپ کے   تربیتی میچوں کے دوران  ارجنٹائن کے اس کھلاڑی نے نائب ریفری سے بد کلامی کی  جس کے جواب میں  میسی کو  چار میچوں  سے معطل کر دیا گیا ۔ ارجنٹائن فٹ بال فیڈریشن   کےمطابق ، میسی کو فیفا نے  زیورخ  میں  اس سلسلے میں صفائی پیش کرنے کےلیے طلب کیا  جس کے بعد  میسی کو دس ہزار ڈدالر کے جرمانے کا بھی  حکم دیا گیا ۔

اس واقعے کے بعد میسی نے  پریس کے سامنے ریفری سے معافی مانگی اور کہا کہ میں اپنے کیے پر نادم ہوں مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ میں نے ریفری کو گالی نہیں دی  لہذا امید ہے کہ  مجھ پر فیڈریشن پابندیاں عائد نہیں کرے گی ۔

 فٹ بال کا کھیل ایسا ہے کہ جس میں خلاف توقع واقعات   کبھی بھی رونما ہو سکتے ہیں چاہے وہ میدان میں ہو یا   شائقین  کھیل کے درمیان ۔  شائقین کے درمیان  گالم  گلوچ اور بُرا بھلا  کہنا  ایک روایت بن چکی ہے  جس میں بعض اوقات نوبت  ہاتھا پائی تک پہنچ  جاتی ہے اس سلسلے میں    یو ای ایف اے  یورپی کپ  کے سلسلے میں ترک کلب  بیشیک تاش اور فرانسیسی کلب  لیوں  کی مثال دی جا سکتی ہے۔

  اس میچ میں   تماشائیوں  نےمیدان  میں ہلہ بول دیا   جس پر پولیس نے کاروائی کرتےہوئے متعدد کو  زخمی حالت میں گرفتار  بھی کیا ۔

۔ یہ میچ  تقریباً 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا   جو کہ بالاخر اپنے انجام کو پہنچا  مگر یو ای ایف ا ے نے  دونوں ٹیموں کے خلاف  ضابطہ اخلاق   کی پاما لی  کا  الزام لگایا  ۔

  اس کے بعد  لیوں کلب کے  صدر یاں مائیکل آولاس نے کہا ہے کہ   دونوں ٹیموں کے درمیان  20 اپریل کو  استنبول میں جوابی میچ کھیلا جائے گا جس میں تماشائی نہ آئیں  تو بہتر ہوگا۔

 ترک خواتین  باسکٹ بال  اور والی بال ٹیموں   نے یورپی میچوں میں اپنی بہترین کارکردگی  کے جوہر دکھانا جاری رکھے ہوا ہے ۔

  یورو کپ کے مقابلوں میں  گلاتا سرائے ،  مشرق قریب یونیورسٹی  بیلونا اے جی  یو   اور حاتائے بلدیہ  نے  فائنل میں ایک دوسرے سے مقابلہ کیا جن میں   اے جی یو         کو یورو کپ میں  برتری حاصل رہی ۔

والی بال کے مقابلوں میں  خواتین کے  سی ای  و ی  چیلنج کپ میں   بلدیہ  عظمی برصا  نے اپنی حریف یونانی ٹیم  اولمپیاکوس     کو  جوابی مچ میں  صفر کے مقابلے میں 3 سیٹس سے ہرا کر یہ کپ جیت لیا ۔

 فینیر باھچے  کی ٹیم نے  یورو لیگ  کے سیمی فائنل میں   روسی ایکاتیرن برگ کی ٹیم   کو ہراتے ہوئے فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا   جس میں اس کا مقابلہ اب  روسی کلب ڈائنامو کورسک سے ہوگا۔

 روسی فیڈریشن  کی  طرف سے ڈوپنگ  پروگرام کو جائز قرار دیا جا رہا ہے  جس پر عالمی فیڈریشن  نے  رد عمل ظاہر کرتےہوئے پابندی لگا دی ۔ اس واقعے کے بعد   روس  کے 7 کھلاڑیوں نے  عالمی ایتھلیٹیک فیڈریشن    سے براہ راست درخواست کی کہ  اُنہیں مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے جس کا جواب فیڈریشن نے  مثبت انداز میں دیا اور کہا کہ اگر  ان کھلاڑیوں کے خون  میں  کسی قسم کی ممنوعہ ادویات  کے اجزا  نہیں پائے گئے تو  انہیں  لندن میں  اس سال اگست  کے مقابلوں میں  شمولیت کی اجازت ہوگی ۔

 فارمولا ون  بحرین گرانڈ پری  کے مقابلوں میں سیبیستیان  وٹل   کو برتری حاصل رہی  جبکہ برطانوی پریمیئر لیگ کے مقابلوں میں  مانچیسٹر یونائیٹڈ  نے چیلسی کو  صفر کے بدلے دو گولوں سے ہرا دیا ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں