ترکی کی یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ کے مواقع - 10

آج کے اس پروگرام  میں  ترکی میں    سب سے اہم     اورقدیم  تعلیمی ادارے   مڈل ایسٹ ٹیکنیکل  یونیورسٹی کے بارے میں  معلومات فراہم کریں گے

708231
ترکی کی  یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ کے مواقع - 10

ترکی میں غیر ملکی طلبا    کی تعلیم  کے مواقع  فراہم کرنے سے متعلق  تیار  کے جانے والے اس پروگرام جو کہ گائیڈ کی حیثیت بھی رکھتا ہے  کے ساتھ ایک بار پھر  حاضر ِ خدمت ہیں۔ آج کے اس پروگرام  میں  ترکی میں    سب سے اہم     اورقدیم  تعلیمی ادارے   مڈل ایسٹ ٹیکنیکل  یونیورسٹی کے بارے میں  معلومات فراہم کریں گے۔

میٹو  کے مختصر نام سے مشہور مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی  ترکی  اور انقرہ کے سب سے اہم تعلیمی اداروں   میں سے ایک ہے۔  شہر کے مرکزی علاقے کے قریب واقع  مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی    سفر کی آسانی کے باعث  سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی  ہے۔ یہ  یونیورسٹی اپنے معیار  کے لحاظ سے دنیا کی گنی چنی یونیورسٹیوں  میں شامل ہوتی ہے۔ اس یونیورسٹی میں ایک طرف     طلبا  کو پڑوان چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے جاب کے مواقع بھی پیدا کیے جاتے ہیں ۔ یہاں پر بڑے پیمانے   پر    سائنسی ترقی کو اہمیت دی جاتی ہے اور  بڑے پیمانےپر اس  کو دیکھتے ہوئے ہی پراجیکٹ تیار کیے جاتے ہیں۔

یہاں پر زیادہ تر   تکنیکی  علوم کی طرف  زیادہ  توجہ دی جاتی ہے اور  اسی موضوع کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ تیار کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں   سوشل سائنس کی طرف بھی خصوصی  توجہ دی جاتی ہے۔   اس یونیورسٹی  کیمپس میں طلبا کے  رہنے  کے لیے بڑی تعداد میں ہوسٹلز موجود ہیں ۔ یہاں کیمپس میں باہر نکلے بغیر ہی  آپ ہر ممکنہ سہولتوں سے استفاہ کرسکتے ہیں اور آپ کو کیمپس کے اندررہتے ہوئے ذرہ بھر بھی  کوئی بوریت محسوس نہیں ہوگی۔  یہاں کیمپس کے اندر بڑی تعداد میں   اسپورٹس تنصیبات موجود ہیں۔  علاوہ  ازیں سینکروں کی تعداد میں  سوشل کلبز بھی طلبا کے اجتماع کے لیے ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔ اس یونیورسٹی میں   ایک بہت بڑا ٹیکنو  کینٹ بھی موجود ہے جہاں مختلف کمپنیاں طلبا کو  کام کے مواقع فراہم کرتی ہیں ۔

سن 2017-2016  کے تعلیمی سال کے دوران  27 ہزار طلبا نے اپنی رجسٹریشن کروائی تھی۔  ان طلبا میں سے   35 فیصد    پوسٹ گریجویشن   کے لیے  اپنا داخلہ کرواچکے ہیں۔  یہاں پر اس وقت 94 مختلف ممالک  ایک ہزار سات سو طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ علاوہ ازیں مختلف ممالک سے  مختلف کورسز کے علاوہ   ایکسچینج  پروگرام کے تحت بھی اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اگر آپ اس یونیورسٹی کی شرائط پر پورا اترے ہیں تو آپ بھی داخلے اور اسکالر شپ حاصل کرنے کے   لیے  اپلائی کرسکتے ہیں ۔ اس یونیورسٹی میں داخلے اور اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے  مندرجہ ذیل ویب سائٹ   کو کلک کرسکتے ہیں۔ ایڈریس نوٹ فرمالیجیے۔

http://www.metu.edu.tr/

اب اگلے ہفتے تک کےلیے اپنے میزبان فرقان حمید کو اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ



متعللقہ خبریں