کھیلوں کی دنیا 13

موٹر اسپورٹس کا جنون

703421
کھیلوں کی دنیا 13

موٹر اسپورٹس  کا آغاز ہو چکا ہے   جس میں  فارمولا ون اور موٹر سائیکلنگ  کے ابتدائی مقابلے اپنے انجام کو پہنچے ۔

آسٹریلیا  فارمولا ون     اور قطر موٹو جی پی کے ان سنسنی خیز مقابلوں  کے ابتدائی  مرحلے   میں  جرمن  ڈرائیور سیبیستیان ویٹل   کو کامیابی نصیب ہوئی ۔یہ مقابلہ ملبورن شہر میں  ہوا جہاں کے 5303 میٹر طویل رن وے  پر ویٹل نے   23 راونڈز میں دوڑ کا نقشہ بدل دیا ۔

یاد رہے کہ ویٹل نے   اس سے پیشتر سن 2015 میں   سنگاپور   فارمولا ون  جیتی تھی ۔

 فارمولا ون کی اس دوڑ میں  سیبیستیان ویٹل   کو 25 ،لوئس ہیملٹن  کو 18 اور  والٹیری بوتاس کو 15 پوائنٹس حاصل ہو ئے تھے ۔

 فارمولا ون کا دوسرا مرحلہ اب چین میں  9 اپریل سے شروع ہوگا۔

موٹر اسپورٹس میں   ایک دیگر مقابلہ قطر موٹو جی پی کی صورت میں  ہوا  جس میں میوریک وینا لاس  نے اول پوزیشن پائی  ۔ وینالس نے  5٫4 کلومیٹر لمبی سڑک پر  22  دورے مکمل   کیے ۔

 اس دوڑ میں  آندریا ڈویز ایوسو نے دوسری اور والنتینو روسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

اس دوڑ کا بھی دوسرا مرحلہ 9 اپریل سے ارجنٹائن میں منعقد ہوگا۔

 دنیائے فٹ بال  کے  مقابلوں میں عالمی کپ کے کوالیفائنگ  گروپوں کے درمیان  میچوں کا اختتام ہو چکا ہے ۔

 نو گروپوں  میں کھیلے گئے ان میچوں کے بعد  اے گروپ میں  فرانس  اور سویڈن ،بی گروپ میں  سویٹزرلینڈ اور پرتگال ، سی گروپ میں  جرمنی  اور شمالی آئر لینڈ ۔ڈی گروپ میں سربیا  اور آئرلینڈ، ای گروپ میں  پولینڈ اور مونٹی نیگرو  کے نام شامل ہیں جبکہ ایف گروپ میِں برطانیہ، سلوواکیہ  ،جی گروپ میں اٹلی اور اسپین  ایچ گروپ میں  بیلجیئم  اور یونان  ، آئی گروپ میں کرویشیا ، آئس لینڈ   موجود ہیں  مگر یوکرین اور  ترکی  کو  ان مقابلوں میں حصہ لینے کےلیے کافی محنت کرنا پڑے گی ۔

 علاوہ ازیں ،سن 2018 میں روس میں کھیلے جانے والے عالمی کپ کے   پلے آف میچوں  میں بھی چار ٹیمیں نبرد آزما ہونگی ۔

فٹ بال کے سلسلے میں برطانوی  مشہور کلب ارسینال  کو لیگ میں مشکلات کا سامنا ہے ، مداح کوچ  آرسین وینگرکو  کلب کی مسلسل ناکامیوں کا ذمہ دار سمجھتے ہیں جن کو  کلب  کمیٹی  نے دو سال مزید عہدے پر رہنے کےلیے معاہدے کی پیشکش کی ہے۔ اس اثنا میں خبر ملی ہے کہ  کلب کے امریکی صدر اسٹین کرونک  کے  بیٹے جاش   نے  ارسینال  کے پرانے فٹ بالر تھیئری ہینری   کی ٹیم  کا مینیجر بننے کی کوشش کی ہے  ان افواہوں کو  ہنری نے مسترد  کر دیا ہے اور کہا ہے کہ  میں ان کا احترام کرتاہوں مگر پیشہ وارانہ  طور پر ان کا تجربہ کم ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں