پاکستان ڈائری - 11

اس بار ٹرکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کی اردو سروس کے سلسلہ وار پروگرام پاکستان ڈائری میں ہم آپ کی ملاقات راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ ایشال احتشام سے کروائیں گے

693131
پاکستان ڈائری - 11

اس بار ٹرکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کی اردو سروس کے سلسلہ وار پروگرام پاکستان ڈائری میں ہم آپ کی ملاقات راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ ایشال احتشام سے کروائیں گے۔ ۔وہ دس سال کی ہیں اور آرمی پبلک سکول میں پانچویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں ۔ایشال بہت کم عمری سے گلوکاری کررہی ہیں کہنے والے ان کو چھوٹی نور جہاں کے نام سے یاد کرتے ہیں ۔

ایشال دس سال پہلے راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔  ان کے والد احتشام رشید اقوام متحدہ سے منسلک ہیں اور والدہ ہاوس وائف ہیں ۔ کلاس ون سے ہی ایشال آرمی پبلک سکول میں زیر تعلیم ہیں ۔پڑھائی کے ساتھ وہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی ہیں جن میں نعت خوانی ، سینگنگ،کھیل اور کوئز شامل ہے۔ایشال کی خاص بات یہ ہے وہ صرف ملی نغمے گاتی ہیں اور زیادہ تر ایسے نغمے جو شہدا کے لئے لکھے گئے ۔ایشال نے انٹر سکول مقابلوں میں متعدد انعامات جیتے ۔نجی چینلز اور جی ایچ کیو میں منعقدہ فنکشن میں بھی پرفارمنس دے چکی ہیں ۔

ایشال نے ٹی آر ٹی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شہدا کے لئے لکھے اور گایے گئے نغمے خاص طور پر پسند ہیں ۔وہ مختلف تقریبات میں اے راہ حق کے شہیدوں وفا کی تصویروں، میرے ڈھول سپاہیا ، بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے پورے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ گاتی ہیں ۔وہ کہتی ہیں ہمیں شہدا پاکستان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرنی چاہئے ۔

ایشال کہتی ہے میں پروفیشنل گلوکاری کی طرف نہیں آنا چاہتی لیکن اپنے وطن پاکستان کے لئے نغمے گاتی رہوں گی ۔ایشال مستقبل میں انجینئر بنانا چاہتی ہیں ۔وہ کہتی ہیں میں سکول میں نعت خوانی ، کوئز گلوکاری کے ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیتی ہوں لیکن میری پہلی ترجیح میری پڑھائی ہے ۔



متعللقہ خبریں