کھیلوں کی دنیا 04

سرمائی کھیلوں کا موسم

661857
کھیلوں کی دنیا 04

عالم کھیل  موسموں کی  پروا کیے بغیر  جاری رہتے ہیں۔   خط استوا کا شمالی علاقہ  اس وقت سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں  جنوبی حصہ موسم گرما   سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔شمالی علاقوں میں حسب موسم سرمائی کھیل  اور  جنوبی  علاقوں میں  گرمائی کھیلوں کا انعقاد جاری ہے۔

 سرمائی کھیلوں کے مختلف مقابلوں  میں  اس وقت   کھلاڑی  یورپ  کے برف پوش مقامات پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا  منوانے کی تگ و  دو  میں ہیں۔

 موسما سرما کی سختی  فٹ بال   مقابلوں پر اثر انداز نہیں ہوتی  لہذا یورپ بھر میں لیگ مقابلوں کا  رحجان  تیزی پر ہے ۔برطانیہ میں  چیلسی کلب اپنی برتری برقرار رکھےہوئے ہے    جبکہ ارسینال  کی پوزیشن  دوسری ہے ۔ پریمیئر لیگ میں بھی ٹیمیں     ایکدوسرے پر سبقت لے جانےکے لیے سخت مقابلہ کر رہی ہیں ۔لیور پول   نے سوان سی  سٹی    کے ہاتھوں  2 کے مقابلے  میں 3 گولوں سے شکست کھائی جس کے نتیجے میں وہ  چیمپیئنز  بننے کی دوڑ  میں یپچھے ہوتا جا رہا ہے۔ مانچیسٹر  کی دو ٹیمیں  سٹی اور یونایئٹڈ  بھی اس دوڑ میں ہمت ہار گئیں ۔ دوسری جانب جرمن  لیگ میں  ہمیشہ کی طرح  بائرن میونخ سنگھاسن پر براجمان ہے  جس  کے بعد بی آر لیپ زگ  اور ہوفن مین کی ٹیمیں ہیں جو میونخ کو مشکل میں ڈال سکتی ہیں۔ پرتگالی لیگ میں بھی بینیفیکا لیڈر  اور ایف سی پورتو دوسری اور اسپورٹنگ براگا تیسری پوزیشن پر ہیں۔ اٹلی میں ہووینٹس ،ہالینڈ میں  فے نورڈ ،اسپین  میں ریئل میڈریڈ      کو برتری حاصل ہے ۔ فٹ بال کا ذکر آتے ہیں  گزشتہ دنوں  کولمبیا میں  پیش آنے والے طیارہ حادثے  اور  اس میں سوار  چاپے کونسے  کی پوری ٹیم  کی موت ایک ناقابل فراموش  واقعہ ہے  جس کے بعد یہ ٹیم   از سر نو  ترتیب دیتے ہوئے میدان میں اتاری گئی ۔ اس ٹیم  کے زندہ بچ جانے والے  دو زخمی کھلاڑیوں  ہیلیو  نیٹو  اور الین راچیل  نے   جب اپنا احوال اسٹیڈیئم میں سنا یا تو  ہر جانب  رقت آمیز مناظر دکھائی دیئے گئے۔

 موٹر اسپورٹس  کے  حوالے سے   عالمی ریلی چیمپیئن  کے فارمولا ون کے تجارتی حقوق اب لبرٹی میڈیا  نامی کمپنی کے پاس ہیں۔ آسٹریلیئن اوپن ٹینس  ٹورنا منٹ  میں  خلاف توقع  کارکردگی دیکھنے میں آئی ۔ دنیا کے نمبر دو یوکوویچ کو دوسرے  مرحلے میں  شکست کا سامنا کرناپڑا جبکہ دوسری جانب  اینڈی مرے  نے   چوتھے راونڈ میں میشا زویر  کو سخت مقابلے کے بعد ہریا مگر کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں ناکام  رہے ۔ سن 2004 میں رولانڈ گیروس ٹورنامنٹ کے بعد پہلی بار  ایسا ہوا ہے کہ دنیا کے دو مایہ ناز ٹینس کھلاڑی کوارٹر فائنل میں  نہیں پہنچ  پائے۔

 خواتین کے مقابلوں مین  سیرینا ویلیئمز  اپنی پوزیشن مستحکم کیے ہوئے ہیں  جبکہ کریبر اور جیبول کووا  نے  مقابلوں سے رخصت ہو گئیں ۔


ٹیگز: #کھیل , #دنیا

متعللقہ خبریں