راہِ ترقی پر گامزن ترکی ۔ 23

ترکی کے ہنر مند طبقے  اور چھوٹے و درمیانے   درجے کے کاروباروں یعنی KOBİ  کی صورتحال ا ور اس سیکٹر  کو دی جانے والی حوصلہ افزائیاں

506825
راہِ ترقی پر گامزن ترکی ۔ 23

پروگرام "راہِ ترقی پر گامزن ترکی" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ آج ہم آپ کے ساتھ ترکی کے ہنر مند طبقے  اور چھوٹے و درمیانے   درجے کے کاروباروں یعنی KOBİ  کی صورتحال ا ور اس سیکٹر  کو دی جانے والی حوصلہ افزائیوں  کے بارے میں بات کریں گے۔

 

اقتصادی بڑھوتی اور روزگار کے امکانات پیدا کرنے کے حوالے سے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کے لئے   چھوٹے درجے کے کاروبار یعنی KOBİ   بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ اگرچہ بڑی  فیکٹریوں  کے لئے کی جانے والی سرمایہ کاریاں ملکی اقتصادیات کے لئے  اہم ہوتی ہیں  لیکن اس کے باوجود  روزگار کا ایک بڑا حصہ ہنر مندوں اور چھوٹے  اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات  یعنی KOBİ  کی طرف سے فراہم کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے خواہ ترقی پذیر ممالک ہوں  خواہ ترقی یافتہ  ممالک ان  چھوٹے اور درمیانے  درجے کے  کاروباروں کو بحال رکھنا ملک کی اقتصادی صحت کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس حوالے سے  حکام چھوٹے پیمانے کے کاروباروں اور ہنر مندوں کو  تعاون پروگرام پیش کرتے ہیں۔

 

ترکی اپنی ترقی پذیر اقتصادیات کے ساتھ دنیا کی ترقی یافتہ ترین 20 اقتصادیات  میں شامل ہے۔ اپنی نوجوان اور ڈنامک آبادی کے ساتھ ترکی  حالیہ سالوں میں ،خاص طور پر خدمات کے سیکٹر میں،  ایک تقویت پکڑتے  اور انٹر پرائزروں  کی تعداد کے حوالے سے وسعت اختیار کرتے دور سے گزر رہا ہے۔ اس وجہ سے نوجوان آبادی  کے لئے روزگار کے امکانات پیدا کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ملکی اقتصادیات میں ہنر مند اور چھوٹے درجے کے کاروبار بھی بڑے پیمانے کی سرمایہ کاریوں جیسے ہی اہم ہیں۔ ترکی میں حکومت کی طرف سے ہنر مندوں اور چھوٹے پیمانے کے کاروباروں کے ساتھ تعاون  کے لئے متعدد مالیاتی اور غیر مالیاتی ادارے  قائم کئے گئے ہیں۔ ان اداروں میں خلق بینک اور ہنرمندوں اور قرضے   کے کوآپریٹوز   سر فہرست ہیں۔ ترکی کے کسٹم اور تجارت کے وزیر بیولنت  توفیقچی  کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق  ہنر مندوں اور چھوٹے  پیمانے کے کاروباری حضرات کو دئیے جانے والے کم شرح سود کے قرضوں کی مقدار 18 بلین لیرا تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم سال 2002 سے جو قرضے فراہم کئے گئے ان کی مقدار 50 بلین  لیرا تک  جاتی ہے۔ اس میں اضافی طور پر حکومت کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق خاص طور پر نوجوانوں  میں بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے کے لئے نئے منصوبوں کا  اطلاق کرنے کا بھی منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ان منصوبو ں میں جو سب سے اہم اور مرکز توجہ ہے اس کا "شاگردوں کی تربیت کا  امدادی پروگرام"   کے نام سے اعلان کیا گیا ہے۔ اس پروگرام  کا مقصد ہنر مند اور چھوٹے پیمانے کے کاروباری حضرات  کی، اپنے کام کی جگہوں کے لئے باصلاحیت  ملازمین  پیدا کرنے کے لئے ،حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس حوصلہ افزائی  کی طفیل چھوٹے پیمانے کے کاروباری حضرات   متعدد بے روزگار نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے امکانات  پیش کریں گے اور یہ حضرات  اپنے شاگردوں کا جو بیمہ کروائیں گے اس کے ایک حصے کو حکومت کی طرف سے ادا کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔

 

حاصل کلام یہ کہ خواہ ترقی یافتہ  اقتصادیات ہوں   خواہ ترقی پذیر ہنر مند اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات  یعنی KOBİ  اقتصادیات میں روزگار  پیدا کرنے  اور پیداوار دینے  کے حوالے سے سرفہرست حیثیت کے حامل ہیں۔ اسی وجہ سے ہر ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات  کے ساتھ تعاون  ،خاص طور پر نوجوان انٹر پرائزروں  یا روزگار فراہم کرنے والوں کے لئے،  اہمیت کا حامل ہے۔ ترکی اپنی نوجوان آبادی  کے ساتھ سال 2023 کے اہداف  کے سلسلے میں دنیا کی پہلی 10 اقتصادیات میں شامل ہونے کا  ہدف رکھتا ہے۔ اس مقصد کے ساتھ اقتصادیات میں متعدد  حصوں کی مختلف  حوصلہ افزائیاں کی جا رہی ہیں۔ ہنر مندوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات نے بھی گذشتہ سالوں میں یہ حوصلہ افزائیاں حاصل کیں۔ ہنر مندوں کے لئے 50 بلین لیرا کے کم شرح سود کے قرضوں کے ساتھ ساتھ نئے پروگراموں کی مدد سے بھی روزگار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جن پروگراموں  کا حالیہ دنوں میں اعلان کیا گیا ان میں سے ایک "شاگردوں کی تربیت کا  امدادی پروگرام " ہے۔ اس پروگرام سے با صلاحیت اور تعلیم یافتہ بھرتی  کرنے اور اقتصادی بڑھوتی کو جاری رکھنے کا ہدف قائم کیا  گیا ہے۔ ملک میں مضبوط ہنر مند طبقے  اور چھوٹے اور درمیانے درجے  کے کاروباری حضرات  کی موجودگی  وقت کے ساتھ ساتھ شہریوں کی خوشحالی کے درجے میں اضافے  اور ملکی اقتصادیات میں فروغ کا سبب بنے گی۔



متعللقہ خبریں