راہِ ترقی پر گامزن ترکی ۔ 21

ترکی کی انفراسٹرکچر  سرمایہ  کاریوں  اور رسل و رسائل انفراسٹرکچر  کی پیش رفتیں

500554
راہِ ترقی پر گامزن ترکی ۔ 21

پروگرام " راہِ ترقی پر گامزن ترکی" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ آج ہم آپ کے ساتھ ترکی کی انفراسٹرکچر  سرمایہ  کاریوں  اور رسل و رسائل انفراسٹرکچر  کی پیش رفتوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

 

انفراسٹرکچر سرمایہ کاریاں، ترقی یافتہ ممالک میں بھی  اور ترقی پذیر ممالک میں  بھی شہریوں کے لئے زیادہ روزگار کی فراہمی  اور اقتصادی ترقی کے لئے اہم شمار کئے جانے والے عناصر میں سے ایک ہیں۔ خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کی اقتصادیات میں  سرمایہ کاری کے فیصلے موضوع بحث ہونے پر  انفراسٹرکچر سرمایہ کاریاں اقتصادی سرمایہ کاریوں کے مصارف کو کم کرنے والے عناصر  میں سےا یک کی حثیت  میں ہمارے سامنے آتی ہیں۔ انٹر پرائزر ایسے ممالک میں سرمایہ کاری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کہ جہاں انفراسٹرکچر  اور ذرائع رسل و رسائل  ترقی یافتہ ہوں ۔ اسکے علاوہ  انفراسٹرکچر سرمایہ کاریاں  ایسی پالیسیاں ہیں کہ جنہیں حکومتیں اقتصادی مندی  کے دنوں میں  استعمال کرتی ہیں۔  انفراسٹرکچر  سرمایہ کاریوں  کے لئے بھرتی کئے گئے مزدوروں کو کی جانے والی ادائیگیاں  اقتصادیات میں تیزی اور تازگی لانے میں کردار ادا کرتی ہیں۔

 

ترکی اپنی نوجوان اور ڈنامک آبادی کے ساتھ   دنیا کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ 20 اقتصادیات میں شامل ہوتا ہے۔ اپنی  ترقی  کرتی اقتصادیات کے ساتھ ترکی میں   حالیہ 15 سالوں میں  خاص طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو کھینچنے کے لئے  انفراسٹرکچر سرمایہ کاریوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ملک کے متعدد  نقاط پر بندرگاہوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے زمینی اور ریلوے راستوں کا آغاز کیا گیا ہے اور ائیر پورٹوں کی تعمیر کی گئی ہے اور اس طرح  مال کی ترسیل کے سلسلے میں سرمایہ کاروں کے اندیشوں  کو رفع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ باسفورس پر   تیسرے پُل کی   تعمیر کے منصوبے اور مارمرائے منصوبوں  کو ملک کے اندر  رسل و رسائل کے نیٹ ورک کو فروغ دینے  کے لئے عملی شکل دی گئی ہے اور دی جا رہی ہے۔ ان انفراسٹرکچر منصوبوں   میں سے  ایک جسے  سال 2017 کی دوسری ششماہی میں مکمل کرنے کا  منصوبہ بنایا جا رہا ہے وہ یوریشیاء ٹنل پروجیکٹ ہے۔ اس ٹنل کی کُل مالیت 1.25  بلین ڈالر متوقع ہے۔ اس ٹنل کے طے شدہ وقت سے 6 ماہ قبل مکمل ہونے اور خدمات کا آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ استنبول جیسے ایشیاء اور یورپ کو ملانے والے شہر  میں نقل و حمل میں تیزی لائے گا۔  اس منصوبے میں طے شدہ 6  رویہ راستے کو 8 رویہ راستے میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس موضوع کے بارے میں معلومات فراہم کرتے  ہوئے   وزیر رسل و رسائل بن علی یلدرم  نے کہا کہ یوریشیا  ٹنل منصوبہ استنبول سمیت پورے ترکی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل  منصوبہ ہے اور اس  نے  استعمال کی جانے والی جدید ٹیکنالوجیوں کی وجہ سے انٹر نیشنل ٹنل اور زیر زمین  تعمیرات کی یونین  کی طرف سے اس سال کے سب سے بڑے منصوبے کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

 

خواہ ترقی پذیر اقتصادیات ہوں خواہ ترقی یافتہ اقتصادیات  انفراسٹرکچر اور رسل و رسائل کی سرمایہ کاریاں  غیر ملکی سرمایہ کاری کی بنیادوں کا براہ راست  تعین کرنے والے عناصر ہیں۔ خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں  غیر ملکی سرمایہ کاری کو ملک میں کھینچنے کے لئے  ترقی یافتہ انفراسٹرکچر اور رسل و رسائل کا نیٹ ورک  اس ملک کی ایک امتیازی خصوصیت ہے اور اسے ترقی پذیر ممالک میں  اقتصادی مندی کے دنوں میں اقتصادیات میں تیزی لانے کے لئے   ایک پالیسی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کی جانے والی سرمایہ کاریوں کے نتیجے میں  روزگار کے امکانات      پیدا ہوتے ہیں اور بھرتی کئے جانے والے شہریوں کو ادا کی جانے والی اجرتوں  سے اقتصادیات میں تیزی  اور تازگی پیدا ہوتی ہے۔ ترکی  نے بھی اپنی ترقی کرتی اقتصادیات کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر  اور  رسل ورسائل  کے شعبوں میں سرمایہ کاری  میں تیزی  پیدا کی ہے۔  گذشتہ 15 سالوں میں متعدد  انفراسٹرکچر سرمایہ کاریاں کی گئیں اور متعدد منصوبوں نے خدمات کا آغاز کر دیا  جبکہ متعدد  منصوبے   زیر تکمیل ہیں۔ ان منصوبوں میں سے ایک یوریشیاء ٹنل کا منصوبہ ہے جو ایشیاء اور یورپ کے براعظوں کو ایک دوسرے سے ملانے کے فرائض سر انجام دے گا۔ اس منصوبے کی مدد سے استنبول کی ٹریفک  میں سہولت پیدا ہو گی اور ایشیاء اور یورپ کے درمیان تجارت میں بھی تیزی آئے گی۔  اس سے بھی بڑھ کر یہ پیش رفت غیر ملکی سرمایہ کاری کو ملک میں کھینچنے  اور شہریوں  کی خوشحالی کے درجے کے بلند ہونے  میں بھی معاون ثابت ہو گی۔



متعللقہ خبریں