آئیے ترکی زبان سیکھیے

اگر آپ ترکی زبان سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو صرف پانچ منٹ ہمارے ساتھ گزارنے پڑیں گے۔ہم ترکی زبان کے جو الفاظ آپ کو سنائیں گے آپ انھیں غور سے سنیے اور انھیں دھرائیے

423427
آئیے ترکی زبان سیکھیے

اگر آپ ترکی زبان سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو صرف پانچ منٹ ہمارے ساتھ گزارنے پڑیں گے۔ہم ترکی زبان کے جو الفاظ آپ کو سنائیں گے آپ انھیں غور سے سنیے اور انھیں دھرائیے۔

سامعین اپنا تعارف کروانے وقت آپ کو جو جملے کہنے ہوں گے انھیں مثالوں کے ذریعے اپ کی خدمت میں پیش کرتےہیں۔ آیئے پہلے دو لڑکیاں کے درمیان ہونے والی گفتگو سنتے ہیں۔

سلام، میرا نام عائشہ الحان ہے۔ آپ کا نام کیا ہے؟

Merhaba benim ismim Ayşe İlhan. Sizin isminiz nedir?

سلام میرا نام انجیلکا کھوربر ہے۔

Benim ismim Angelika Körber

سامعین! ترکی زبان میں ایک دوسرے سے حال و احوال پوچھتے وقت اس جملے کا بکثرت استعمال ہوتا ہے۔

آپ کا کیا حال ہے؟

Nasılsınız?

آیئے اب ہر لفظ کو دھراتے ہیں۔

آپ Siz

کیا حال؟ Nasıl?

آپ کیسی/کیسے ہیں؟ Siz nasılsınız?

انجیلکا آپ کیسی ہیں؟ Angelika siz nasılsınız?

آیئے اب اسی بارے میں مزید بات چیت سنتے ہیں۔

عائشہ میں ٹھیک ہوں۔ آپ کیسی ہیں؟

İyiyim Ayşe siz nasılsınız?

میں بھی ٹھیک ہوں۔

Ben de iyiyim

سامعین! آیئے اب آپ ان الفاظ کو دھرائیں۔

ٹھیک İyi

عائشہ میں ٹھیک ہوں İyiyim Ayşe

آپ کا کیا حال ہے؟ Siz nasılsınız?

میں بھی ٹھیک ہوں Ben de iyiyim

سامعین! اس پروگرام میں تعارف کے دوران جو الفاظ اور جملے استعمال ہوتے ہیں وہ آپ کو سکھائے گئے ہیں۔ وہ جملے یہ ہیں:

آپ کا کیا حال ہے؟ Nasılsınız?

میں ٹھیک ہوں İyiyim

آپ کا کیا حال ہے؟ Siz nasılsınız?

میں بھی ٹھیک ہوں Ben de iyiyim

سامعین! اس کے ساتھ ہی ہمارا آج کا یہ پروگرام اختتام پذیر ہوتا ہے۔ آئندہ ہفتے نئے پروگرام کے ساتھ دوبارہ حاضرِ خدمت ہوں گے۔



متعللقہ خبریں