تاریخ میں آج کا دن8 دسمبر

تاریخ میں آج کا دن

400207
تاریخ میں آج کا دن8 دسمبر

8 دسمبر سن 1894 کو روس ماہر ریاضی چیبیشوف کی وفات کا دن ہے ۔ نامور ماہر ریاضی لیوو ویچ چیبی شوف نے ماسکو یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد نیوٹن کے بعض تجربات پر اپنی تحقیق شروع کی ۔سن 1860 میں پروفیسر چیبی شوف نے تدریسی فرائض سے سبکدوشی حاصل کرتےہوئے اعداد و شمار اور دیگر ریاضی کے اسرا رو رموز کی دریافت میں اپنا وقت گزارا ۔ چیبی شوف الیکسینڈر کورکن،اندرے مارکوف اور دیمیتری گریو جیسے ماہرین ریاضی کے استاد بھی تھے۔
8 دسمبر سن 1982 جان لینن کی وفات کا دن ہے ۔مشہور برطانوی پاپا گروپ بیٹلز کے بانی اور برطانوی موسیقار جان لینن کو مارک ڈیوڈ نامی ایک ذہنی مریض نے نیو یارک میں واقع ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا تھا ۔ سن 1958 سے مشہور بیٹلز گروپ کے اس اہم فنکار کو ویت نام میں امریکی مداخلت پرکافی خفگی حاصل تھی جن کی وفات کے وقت عمر چالیس سال تھی ۔
8 دسمبر سن 1991 وسطی ایشیائی ریاستوں کا پہلا اجلاس بریسٹ نامی شہر میں ہوا جس میں روس، یوکرین اور بیلا روس کے صدور نے باقاعدہ طور پر سوویت یونین کی آزادی کا اعلان کرتےہوئے ایک تنظیم بنانے کی تجویز پیش کی ۔ اس تنظیم کا مقصد وسطی ایشیائی ممالک اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات اور آزاد منڈیاں قائم کرنا تھا ۔ اس تنظیم میں تمام ممالک شامل ہوئے لیکن سن 2008 کی جنوبی اوسیٹیا جنگ کے دوران جارجیا نے کنارہم کشی اختیار کرلی ۔
8 دسمبر سن 1992 کو اوزبکستان نے دستور منظور کرلیا ۔ اس موقع پر صدر اسلام کریموف نے قومی تہوار منانے کا بھی اعلان کیا ۔ اس دستور سازی کی نگرانی کےلیے اقوام متحدہ ،برطانیہ،امریکہ اور فرانس نے اپنے مندوبین روانہ کیے تھے جسے ان کی بھی منظوری حاصل ہو گئی تھی ۔اس طرح سے اوزبکستان میں ہر سال یوم دستور ایک قومی تہوار کے طور پر منایا جا تا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں