تاریخ میں آج کا دن 10 نومبر

تاریخ میں آج کا دن

411316
تاریخ میں آج کا دن 10 نومبر

دس نومبر سن 1444 عثمانی فوج نے صلیبی فوج کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ مراد دوئم کی قیادت میں عثمانی فوج نے یانوس ہونی ادی کی زیر قیادت ہنگیرئین اور بلقانی ریاستوں پر مشتمل صلیبی فوج کو بلغاریہ کے شہر وارنا میں شکست دی اس واقعے کے بعد عثمانیوں نے بلغاریہ کو اپنی سلطنت میں شامل کر لیا جس سے استنبول کی فتح کی داغ بیل بھی پڑی۔
دس نومبر سن 1938 غازی مصطفی کمال کی وفات کادن ہے ۔ جمہوریہ ترکی کے بانی اور پہلے صدر مصطفی کمال کا انتقال دس نومبر صبح نو بج کر 5 منٹ پر استنبول میں ہوا ۔ وفات کے وقت ان کی عمر 57 سال تھی ۔ مصطفی کمال نے ترکی کی جنگ آزادی میں کافی اہم کردار اداکیا اور ان کی پوری زندگی ترک عوام کی فلاح و بہبود کےلیے وقف تھی جنہیں عالمی سطح پر ایک عظیم لیڈر کی حیثیت سے یاد کیا جاتا ہے۔
دس نومبر سن1970 لونوخود ون کو خلا میں بھیجنے کا دن ہے ۔ 1700 کلو گرام وزنی اس خلائی گاڑی کو دنیا کی پہلی ریمیوٹ کنٹرول خلائی گاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ پانچ دن کے سفر کے بعد چاند پر پہنچنے والی اس گاڑی نے 322 دن تک چاند پر قیام کیا جس کے بعد وہ کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس آ گئی ۔
دس نومبر کرغزستان میں نوجوانوں کے تہوار کا دن ہے ۔ اس دن کو کرغزستان کی سوویت یونین سے آزادی دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والی نوجوان نسل کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے جسے باقاعدہ طور پر 14 جنوری سن 2002 سے منایا جاتا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں