تاریخ میں آج کا دن 20 اکتوبر

تاریخ میں آج کا دن

356569
تاریخ میں آج کا دن 20 اکتوبر

بیس اکتوبر س 500 میں ترکستان کی بنیاد پڑی جس کی تصدیق وسطی ایشیا سمیت تمام دنیا کرتی ہے۔ ترک قوم کے بانی اوعوز خان کے جائے مقام ترکستان سے متعلق متعدد سیاسی واقعات پر مبنی تحریر مواد ہمیں ملتا ہے ۔ ترکستان کے دو شہر شاوغر اور یاشا اپنے وقتوں میں اقتصادی مراکز کہلاتے تھے ۔قازق خان زادوں نے اپنے قبائلی اتحاد کےلیے یاشا کو صدر مقام منتخب کیا تھا ۔ صدیاں گزرنے کے باوجود بھی ترک عوام اپنا آبائی وطن ترکستان کو قبول کرتی ہے ۔
20 اکتوبر سن 1921 انقرہ معاہدے کا دن ہے کہ جس وقت ترک اسمبلی اور حکومت فرانس کے درمیان معاہدہ طے کیا گیا تھا ۔اس معاہدے کے تحت ترک فرانسیسی جنگ کا خاتمہ ہوا اور فرانسیسی فوج نے اناطولیہ کے مقبوضہ علاقے ترکی کو واپس کر دیئے ۔مصطفی کمال اور فرینکلن بولیون کے مابین ہونے والی ملاقات میں حکومت ترکی کی حیثیت تسلیم کی گئی ۔معاہدے کے نتیجے میں ترکی کے شمالی علاقوں کی سرحد کا تعین کیا گیا لیکن حتمی فیصلہ لوزان معاہدے کے دوران ہوا ۔
20 اکتوبر سن 1930 حاکاسیا کی نیم خود مختار ریاست کا قیام وجود میں آیا ۔ سائیبیریا کے علاقے میں روس سے ملحقہ اس ریاست کی آبادی 5 لاکھ کے لگ بھگ ہے جس کی 80 فیصد اکثریت روسی جبکہ ایک لاکھ بیس ہزار ترک نسل پر مشتمل ہے ۔ حاکاسیہ کی عوام شامانزم کی پیرو کار ہے جن کا ذریعہ معاش غلہ بانی اوتر زراعت سے وابستہ ہے ۔ریاست کے صدر مقام کا نام اباکان ہے ۔
20 اکتوبر سن 1997 کو قازقستان کے دارالحکومت الماتی سے آستانہ کو قرار دیا گیا جس کے قازق زبان میں لغوی معنی دارالحکومت کے ہیں۔ اس شہر کو بطور دارالحکومت منتخب کرنے کا مقصد محل وقوع کا ملک کے درمیانی حصے میں واقع ہونا ہے جو کہ آبادی کے لحاظ سے ملک کا دوسرا بڑا شہر بھی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں