ترک شہریت دینے کے بہانے،کچھ حقیقت کچھ افسانے

وزیراقتصادی امور نہاد زیبک جی نے ترکی میں املاک خریدنے والے غیر ملکیوں کو ترکی کی شہریت دینے کا جو اعلان کیا ہے اس کے نتیجے میں غیر ملکیوں کی نظریں ترکی کی طرف متوجہ ہو گئی ہیں لیکن فی الوقت اس بارے میں حکومت سوچ بچارکر رہی ہے

394902
ترک شہریت دینے کے بہانے،کچھ حقیقت کچھ افسانے

وزیراقتصادی امور نہاد زیبک جی نے ترکی میں املاک خریدنے والے غیر ملکیوں کو ترکی کی شہریت دینے کا جو اعلان کیا ہے اس کے نتیجے میں غیر ملکیوں کی نظریں ترکی کی طرف متوجہ ہو گئی ہیں۔
وزیر زیبک جی نے کہا ہے کہ فی الوقت اس بارے میں غور ہو رہا ہے ،تمام شرائط پر بحث کی جا رہی ہے جس کے مکمل ہونے پر امید ہے کہ جو بھی ترکی میں املاک و جائیداد خریدے گا اسے شہریت مل سکے گی ۔
جناب وزیر نے بتایا کہ صرف املاک خریدنے والے ہی نہیں بلکہ ترکی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی یہ سہولت میسر آسکے گی ۔
انہوں نے بتایا کہ ترک شہریت کے حامل ان افراد کو بلا ویزہ ملک میں آنے جانے کی اجازت ہوگی جنہیں عام ترک شہریوں کی طرح کے حقوق بھی حاصل ہونگے۔


اس بیان کے بعد غیر ملکیوں میں ترکی کی شہریت کے حصول کی ہوس بڑھتی جا رہی ہے ۔بالخصوص خلیجی ممالک یعنی کویت ،سعودی عرب اور عراقی شہری اس حوالے سے کافی خوش قسمت دکھائی دیتے ہیں کیونکہ ان ممالک کے باشندوں نے ترکی میں کافی جائیدایں لے رکھی ہیں۔
گزشتہ سال ترکی بھر میں غیر ملکیوں نے 18 ہزار رہائشیں خریدیں جو کہ اس سال صرف آٹھ مامہ کے عرصے میں 23 فیصد اضافےکے ساتھ 14 ہزار سے تجاوز کر گئیں ۔
ترک محکمہ شماریات کے مطابق اس حوالے سے انطالیہ سر فہرست ہے جس کے بعد استنبول اور برصا کے نام آتے ہیں۔
علاوہ ازیں برصا کے علاوہ غیر ملکی اب انقرہ کی جانب مبذول ہو رہے ہیں کہ جہاں صرف 8 ماہ کے عرصے میں اس سال 848 رہائشیں خریدی گئیں ۔
اس کے ساتھ ساتھ شمالی ترکی کےخوبصورت ساحلی شہر ترابزون اور شما مغربی شہر ساکاریہ اور یالووا بھی رہائشیں خریدے جانے والے شہروں میں اپنا نام شامل کر وا رہے ہیں۔
سال رواں میں ترابزون شہر نے رہائشی حوالے سے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے جس میں غیر ملکیوں نے 290 رہائشیں حاصل کی ہیں اس کے بعد یالووا اور ساکاریا کے نام قابل ذکر ہیں۔
مجموعی طورپر ترک شہروں استنبول،انطالیہ،یالووا،ساکاریہ،ترابزون ،آئیدین،موعلا ،مرسین اور انقرہ میں 8 ماہ کے دوران 14 ہزار 424 رہائیشیں خریدی گئیں۔
بتایا گیا ہےکہ مشرق وسطی کی خراب صورت حال کے پیش نظر ترکی اس وقت عربوں کے لیے دوسرے وطن کی حیثیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ خاص کر استنبول کو اپنا مسکن بنا رہے ہیں ۔
اس اثنا میں نئی رہائشوں کی قیمتیں بھی اگست کے مقابلے میں ستمبرمیں 1٫30 فیصد بڑھ چکی ہیں جس کا موازنہ اگر گزشتہ سال کے اسی دور سے کیا جائے تو وہ 8٫35 فیصد بنتا ہے۔
انطالیہ شہر میں فی مربع میٹر زمین کی قیمت میں بھی 2٫97 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔۔۔

غیر ملکیوں کی ترکی میں جائداد کی خرید میں دلچسپی کا رجحان جاری ہے ۔عرب باشندوں نے ترکی میں سرمایہ کاری کے لیے نئے علاقوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے آجر خاصکر برصا میں صحت اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں ۔حالیہ پانچ برسوں میں ترکی میں سرمایہ کاری کرنے والے عرب باشندوں کیوجہ سے خاصکر کوجا ایلی کی تحصیل قار تیپے میں املاک کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ ایک ایکٹر کے پلاٹ کی قیمت 200 لاکھ لیرے سے بڑھ کر 350 لاکھ لیرے تک جا پہنچی ہے ۔عرب قار تیپے علاقے کو خوشگوار موسم کیوجہ سے ترجیح دیتے ہیں ۔عرب امراء اس علاقے کو قران کریم میں جنت کی تعریف کیے جانے والے علاقے سے مشابہ ہونے کیوجہ سے اسے دنیا میں موجود جنت قرار دیتے ہیں ۔ عرب ممالک میں موسم گرما کیوجہ سے عربوں نے اس علاقے میں کوٹھیاں خرید لی ہیں اور وہ سال میں تین چار ماہ یہاں پر گزارتے ہیں ۔عرب امراء استنبول سے قریب ہونے اور یہاں پر مساجد کی تعداد کے زیادہ ہونے کیوجہ سے اس علاقے میں جائداد خرید رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں