ترکی زبان سیکھیے - 39

آج کے اس پروگرام میں ایک پوسٹ آفس جاتے ہوئے اپنے ایک عزیز یا دوست کو یا پھر کسی دیگر کام کے لیے سرکاری ادارے کو خط یا دستاویزات کو بھجنے سے متعلق معلومات فراہم کریں گے

354425
ترکی زبان سیکھیے - 39

ترکی زبان سیکھیے پروگرام کے ساتھ حاضر خدمت ہیں اور سلام عرض کرتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کے پروگرام میں ہم نے آپ کو مختلف مشغلوں یعنی ہابیز کے بارے میں آسانا جملوں کے ذریعے معلومات فراہم کی تھیں جبکہ آج کے اس پروگرام میں ایک پوسٹ آفس جاتے ہوئے اپنے ایک عزیز یا دوست کو یا پھر کسی دیگر کام کے لیے سرکاری ادارے کو خط یا دستاویزات کو بھجنے سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔
ٹکنولوجی میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت اور انٹر نت کے ہماری زندگی کا ایک حصہ بننے کے بعد انسانوں کے درمیان قدیم ترین مواصلاتی رابطے کا وسیلہ بننے والے اس ذریعے کی جگہ اب ای میل نے لینا شروع کرکھا ہے ۔ انٹر نٹ کے ذریعے انسان اب ویڈیو اور لائیو رابطہ قائم کرتے ہوئے اپنی حسرت دور کرتا ہوا دیکھائی دیتا ہے اور ہزاروں کلومیٹر دور بیٹھے انسان کے ساتھ باتیں کرتا ہوا دیکھائی دیتا ہے۔ لیکن جو بات اپنے قلم سے خط لکھنے میں ہے وہ بھلا کسی دیگر شے میں کہاں؟ خط لکھتے وقت خط کے کاغذ کی اقسام، تحریر کی خوبصورتی سطروں کے درمیان فاصلے اور حاشیے کی دی جانے والی اہمیت اور اسی طرح خط پڑھنے والے کی طرف سے بھی اسی قسم کا اہتمام کیا جاتا تھا اور جوب دیا جاتا تھا۔
آئیے سامعین کسی پوسٹ آفس جاتے ہوئے وہاں پر استعمال کیے جانے والے جملوں اور ڈائیلاگ کو اُردو ترجمے ساتھ ایک ساتھ ہی سنتے ہیں:

- En yakın postane nerede?
نزدیک ترین پوسٹ آفس یا ڈاک خانہ کدھر ہے؟
- Taksim'de var, fakat buraya çok yakın değil.
تقسیم میں ہے ، لیکن یہاں سے زیادہ نزدیک نہیں ہے۔

- Bu paketi Fransa'ya göndermek istiyorum.
میں اس پیکٹ کو فرانس بھیجنا چاہتا ہوں۔
- Bu paketi uçakla göndermek ne kadar tutar?
اس پیکٹ کو بائی ائیر بھیجنے میں کتنے پیسے لگیں گے۔
- Onu tartmak zorundayım.
مجھے اس کا وزن کرنے کی ضرورت ہے۔
- İçinde ne var?
اس کے اندر کیا ہے؟
- Bir takım iş evrakları var.

کچھ دفتری کاغذات ہیں ۔
- On beş TL tutuyor. Şu formu doldurun lütfen!
پندرہ لیرے بنتے ہیں۔ اس فارم کو فل کردیجیے پلیز۔
-Teşekkür ederim.
میں شکر گزار ہوں۔
- Nereden pul alabilirim?
میں سٹمپ یعنی ٹکٹ کہاں سے لے سکتا ہوں؟
- İkinci gişeye gidin.
آپ دوسرے نمبر کے کاونٹر پر جائیے۔

ابھی آپ نے پوسٹ آفس جاتے ہوئے کوئی خط یا پھر پیکٹ بھیجتے وقت استعمال کیے جانے والے متعد اہم جملوں کو ترجمے کے ساتھ سماعت فرمایا۔ اس سبق میں گاہک کے فرانس کو ایک پیکٹ روانہ کرنے ، پیکٹ کا وزن کرنے اور ٹکٹ خریدنے جیسے موضوعات کو آسان جملوں کے ذریعے آپ کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
سامعین۔اب ان جملوں کو دوبارہ سننے سے قبل متعدد نئے الفاظ کے معنیٰ کو ایک ساتھ ہی سیکھتے ہیں۔

پوسٹ آفس یا ڈاک خانہ Postane
پیکٹ Paket
طیارہ یا جہاز Uçak
وزن کرنا Tartmak
اوراق یا دستاویزات Evrak
سٹمپ یا ٹکٹ Pul

اب آپ کاغذ اور قلم اٹھا یئں اور ہم نے جو ترکی متن اور اس کا اردو ترجمہ آپ کی خدمت میں پیش کیا ہے اسے دوبارہ پیش کررہے ہیں تا کہ آپ بعد میں خود اس قسم کے جملے تخلیق کرسکیں۔ تو آئیے ان جملوں کو ایک بار پھر غور سے سنتے ہوئے نئے جملے بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

- En yakın postane nerede?
نزدیک ترین پوسٹ آفس یا ڈاک خانہ کدھر ہے؟
- Taksim'de var, fakat buraya çok yakın değil.
تقسیم میں ہے ، لیکن یہاں سے زیادہ نزدیک نہیں ہے۔

- Bu paketi Fransa'ya göndermek istiyorum.
میں اس پیکٹ کو فرانس بھیجنا چاہتا ہوں۔
- Bu paketi uçakla göndermek ne kadar tutar?
اس پیکٹ کو بائی ائیر بھیجنے میں کتنے پیسے لگیں گے۔
- Onu tartmak zorundayım.
مجھے اس کا وزن کرنے کی ضرورت ہے۔
- İçinde ne var?
اس کے اندر کیا ہے؟
- Bir takım iş evrakları var.

کچھ دفتری کاغذات ہیں ۔
- On beş TL tutuyor. Şu formu doldurun lütfen!
پندرہ لیرے بنتے ہیں۔ اس فارم کو فِل کردیجیے پلیز۔
-Teşekkür ederim.
میں شکر گزار ہوں۔
- Nereden pul alabilirim?
میں سٹمپ یعنی ٹکٹ کہاں سے لے سکتا ہوں؟
- İkinci gişeye gidin.
آپ دوسرے نمبر کے کاونٹر پر جائیے۔
اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچتا ہے ۔ آئندہ ہفتے کسی نئے موضوع کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے ۔ اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ۔ HOŞÇA KALIN 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں