تاریخ میں آج کا دن 15 ستمبر

تاریخ میں آج کا دن

377655
تاریخ میں آج کا دن 15 ستمبر

15 ستمبر سن 1910 ترکوں کی طرف سے پہلی سوشلسٹ پارٹی کے قیام کا دن تھا ۔ عثمانی سوشلسٹ فرقہ کا قیام اسی تاریخ کو استنبول میں کیا گیا ۔ اس دور میں ترکی میں رہنے والے بلغاری،رومی اور آرمینی طبقات کے درمیان بیدار ہونے والے سماجی نظریات نے عثمانیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا
اسی دوران اشتراک نامی ایک جریدہ نکالنے کے بعد حسین حلمی نے اتحاد و ترقی پارٹی قائم کی جسے کافی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔اس مخالفت سے بچنے کےلیے انہوں نے حریت و مصالحت پارٹی سے تعاون کیا ۔محمود شوکت پاشا کے سن 1913 میں قتل کے بعد اتحاد و ترقی پارٹی نے تمام اختلافات دور کرنے کی ٹھانی اور سوشلسٹ پارٹی کے چیئر مین حسین حلمو کو سنوپ کی جیل بھیج دیا ۔ مختلف جیلوں میں بند رہنے کے بعد رہائی پانے والے حسین حلمی نے سن 1919 میں ترک سوشلسٹ پارٹی قائم کی ۔
15 ستمبر سن 1916 میں ٹینک کا پہلی بار استعمال برطانوی فوج نے جنگ عظیم اول کے دوران فرانس کے خلاف کیا ۔ اس جنگ میں ایک ملین افراد ہلاک ہوئے جنہیں مارنے میں برطانوی فوج کے اس "مدر" نامی ٹینک کا کافی عمل دخل رہا ۔ اس ٹینک کا اس دور میں فوجی میدانوں میں کافی دبدبہ و چرچاتھا جو کہ دشمنوں کے خلاف بھرپور طریقے سے استعمال کیا گیا ۔
15 ستمبر سن 1982 اسرائیل کا بیروت پر قبضے کا دن تھا ۔ جون 1982 میں صیہونی فوج نے لبنان پر قبضہ کرلیا تھا جس نے تین ماہ بعد 15 ستمبر کو پورے مغربی بیروت پر قبضہ کر لیا ۔ تنظیم آزادی فلسطین کو امریکہ کی جانب سے تحریر ضمانت دیے جانے کے باوجود ملک میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان خون ریز جھڑپیں شروع ہو گئیں۔قبضے سے پیشتر امریکہ کی طرف سے دی جانے والی ضمانت کی رو سے تنظیم آزادی فلسطین بیروت سے نکل جائے گی اور اسرائیل بھی بیروت سے اپنا قبضہ ختم کرلے گا لیکن ان وعدوں کو پورا نہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بیروت میں ہزاروں مسلمان شہری ایک رات کے دوران قتل کر دیئے گئے۔
15 ستمبر آذربائیجان میں سائنسی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے 21 اگست سن 2004 کو ایک فیصلے میں ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں 15 ستمبر کو یوم سائنس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں