8 ستمبر: تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

373945
8 ستمبر: تاریخ میں آج کا دن

8 ستمبر سن 1380 کولی کوو کی جنگ کا دن تھا کہ جس میں روسیوں نے تاتاروں اور منگولوں کو شکست دیتے ہوئے علاقوں کو تسخیر کرنا جاری رکھا تھا ۔ یہ جنگ عظیم روسی سلطنت کے قیام کی بھی بنیاد بنی تھی ۔
8 ستمبر سن 1862 کو استنبول پروٹوکول پر دستخط کیے گئے تھے جو کہ روس اور آسٹریا کی طرف سے مونٹی نیگرو میں بغاوت کچلنے کے کام آیا تھا ۔ البتہ عمر پاشا کی زیر قیادت عثمانی فوج کی مونٹی نیگرو میں پیش قدمی نے اس بغاوت کا سر کچلنے میں اہم کردار ادا کیا جس کا نتیجہ استنبول پروٹوکول کی صورت میں سامنے آیا ۔ پروٹوکول کے مطابق قلعہ بلغراد کے بعض علاقے عثمانیوں کے جبکہ اس کے بیرونی حصے سربوں کے قبضے میں آ گئے ۔
8 ستمبر سن 1923 آوار شاعر رسول حمزہ توف کی پیدائش کا دن ہے جو کہ داغستان کے گاوں تسادا میں پیدا ہوئے ۔ حمزہ توف نے اپنا پہلا شعر گیارہ سال کی عمر میں لکھا بعد ازاں انہوں نے اپنی ادبی تعلیم ماسکو کی گورکی انسٹیٹیوٹ میں مکمل کی ۔اس ادارے میں انہوں نے روسی اور عالمی ادبیات پر کافی تحقیق کی ۔ سن 1984 میں ان کی شاعرانہ تصنیف "میرا داغستان "کا ترکی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا ۔
اپنی کاوشوں پر لینین ایوارڈ کے مستحق حمزہ توف سن 2003 میں ماسکو میں انتقال کر گئے۔
8 ستمبر سن 1991 کو جمہوریہ مقدونیہ کا قیام عمل میں آیا جس نے سابقہ یوگوسلاویہ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے سن 1991 میں ایک ریفرنڈم کروایا جس کے نتیجے میں عوام نے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا جس پر مقدونیہ عالمی نقشے پر ایک نئے ملک کی حیثیت سے ابھرا ۔ متعدد ممالک نے مقدونیہ کو تسلیم کر لیا لیکن یونان کے اعتراض پر یورپی ممالک نے اسے تسلیم نہیں کیا۔ ترکی ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے مقدونیہ کو اس کے نام سے تسلیم کیا تھا ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں