ترکی اور تعلیم ۔ 86

جنت نما ماحول میں اعلی تعلیم کے حصول کے امکانات

372776
ترکی اور تعلیم ۔ 86

" زندگی انسان کی بہادری کے مطابق بڑھتی یا پھر چھوٹی ہوتی ہے"
سامعین ترکی اور تعلیم نامی سلسلہ وار پروگرام کے ساتھ پیشِ خدمت ہیں۔ ہم نے آج کے پروگرام کا آغاز انائس نین کے الفاظ سے کیا ہے۔ ہم با حفاظت ماحول سے نکلتے ہوئے کسی نئے شہر ، حتی ملک کو حصولِ تعلیم کے لیے جانے کےا یک جسارت آمیز اقدام ہونے سے آگاہ ہیں۔ تا ہم جیسا کہ انائس نین کا کہنا ہے کہ ہماری زندگیاں ، جسارت اور بہادری کے پیمانے کے مطابق ایک خاص دھارے پر چلتی ہیں۔
چند ہفتوں سے استنبول کا تعارف کروانے کے آغاز سے لیکر ابتک آپ کے سوالات کی تعداد میں بھی خاصا اضافہ ہوا ہے۔ ہم ان سوالات کا جواب آئندہ کی قسطوں میں پیش کریں گے۔
ہم یہاں پر دوبارہ یاد دہانی کراتے چلیں کہ بین الاقوامی سطح پر اور ترکی میں حصول ِ تعلیم کے حوالے سے آپ کے ذہنوں میں آنے والے ہر طرح کے سوالات آپ اس پروگرام کے فیس بک ایڈرس ٹی آرٹی ہوریزون اور اردو سروس کے ای میل ایڈرس urdu@trt.net.tr کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔
باسفورس یونیورسٹی کی چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گیولائے بارباروس اولو سے جواب کے متمنی ہونے والے ہمارے پاس کئی سوالات موجود ہیں ، جن کی وساطت سے آپ کو باسفورس یونیورسٹی کو قریب سے جاننے کا موقع ملے گا۔


" باسفورس یونیورسٹی میں کھیل اس کی ثقافت کے ایک جزو کی حیثیت رکھتا ہے۔ اوچاک سوار سپورٹس کمپلیکس، حصار سپور تنصیبات، ساوتھ کیمپس سپورٹس سنٹر اور حال ہی میں کھولے گئے سارے تپے کیمپس کے سپورٹس ہال میں ایروبیک ، آئی کیڈو، امریکن فٹ بال، ایتھلیٹزم، بیڈ منٹن، باسکٹ بال، بائیسکللنگ، فینسنگ، فٹ بال، ہینڈ بال، جمناسٹک، جوڈو، کراٹے، اسکینگ، کشتی رانی، ٹیبل ٹینس، اسٹیپ، واٹر پولو، تائی کوانڈو، ٹینس، تری آتھلون ، والی بال بادبانی اور سومنگ کی طرح کے کئی ایک کھیلوں کے مواقع سے استفادہ کرنے کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔
طلبا و طالبات خواہش کردہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔یہ فزیکل ایجوکیشن شعبے میں کھیلوں کے مختلف شعبوں کے حوالے سے کورسسز لے سکتے ہیں۔یونیورسٹی کی سپورٹس کمیٹی اکیڈمک سال کے اختتام پر گزشتہ 35 برسوں سے منعقد ہونے والے بین الا جامعات روایتی باسفورس یونیورسٹی سپورٹس فیسٹیول کا اہتمام کرتی ہے۔
فطری طور پر آپ کی دلچسپی کے حامل معاملات میں وظیفہ سر فہرست ہے۔
"باسفورس یونیورسٹی کے اسکالرشپ آفیس کو درخواست جمع کراتے ہوئے متعلقہ شعبہ جات کے لیے معین کردہ شرائط پر پورا اترنے والے طلباء سرکاری اداروں اور باسفورس یونیورسٹی کی طرف سے دیے جانے والے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں وظیفہ حاصل کرنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔
باسفورس یونیورسٹی کا انڈرگریجویٹ اسکالرشپس: نقد وظیفے، کارکردگی وظیفے، بورڈنگ وظیفے اور سمر اسکول وظیفوں کی کیٹیگری کے حامل ہیں۔
پوسٹ گریجویٹ اسکالر شپس: باسفورس یونیورسٹی کے اسکالرشپ کمیشن کی طرف سے جائزہ لیتے ہوئے دیے جانے والے پوسٹ گریجویٹ وظیفے 4 جبکہ پی ایچ ڈی وظیفے 8 سمسٹرز کے لیے دیے جاتے ہیں۔
سوال: باسفورس یونیورسٹی بین الاقوامی طالب علموں کو کس طرح کے امکانات فراہم کرتی ہے؟
"ہمارا انٹر نیشنل ریلشینز کوآرڈینٹر 70 مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1100 غیر ملکی طالب علموں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔
ہر غیر ملکی طالب علم اپنے شعبے کے مطابق ترکی زبان کےا سباق لے سکتا ہے، علاوہ ازیں یہ 15 مختلف غیر ملکی زبانوں کے کورسسز کو بھی اختیاری طور پر چن سکتے ہیں۔
ہم طالب علموں کی رائے اور تاثرات سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے ان کی تعلیمی و سماجی توقعات کے پورا ہونے کا اندازا کرتے ہیں۔ یہ اکیڈمک معاملات میں ان کی رہنمائی کرنے والے ایڈوائزرز اور انگریزی زبان میں تدریسی سمیت یونیورسٹی کے تعلیمی معیار سے کافی خوش ہیں۔
ہماری یونیورسٹی میں ترک اور بین الاقوامی طالب علموں پر مشتمل ایکسچینج اسٹوڈنٹ نیٹ ورک پروگرام پر بھی عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ متعلقہ شعبہ ترکی میں قیام کے دوران غیر ملکی طالب علموں کے ریذڈینس پرمٹ کے حصول میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔ مقامی طالب علم اور ایکسچینج پروگرام کے طالب علم ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔
باسفورس یونیورسٹی کیمپس لائف کے ساتھ ترکی کی زندہ دل یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ طالب علم تمام تر دلچسپی کے حامل 40 کلبوں کی سرگرمیوں سے استفادہ کرنے کے اہل ہیں۔ دن بھر کیمپس میں طالب علم تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیوں سے بھی محظوظ ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر یونیورسٹی کا مرکزی کیمپس استنبول کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک میں واقع ہے جہاں سے آبنائے استنبول کا نظارہ کرتے ہوئے انسان روحانی ، جسمانی اور ذہنی طور پر فرحت محسوس کرتا ہے۔ طالب علم اس ماحول میں کیمپس جریدے کے لیے دلچسپ تحریریں بھی تحریر کر سکتے ہیں۔خاصکر موسم گرما میں کیمپس میں طرح طرح کی تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام ہوتا رہتا ہے۔ غیر ملکی طالب علم دنیا بھر کی شاذو ناظر یونیورسٹیوں کے مالک تعلیمی و تفریحی پائے کے ماحول میں اپنے شاندار کیرئیر کی داغ بیل ڈالتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں