ترکی زبان سیکھیے - 35

آج کے اس پروگرام دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہوئے چیک اپ کروانے کے دوران استعام ہونے والے الفاظ اور جملوں کو سیکھنے کی کوشش کریں گے

371796
ترکی زبان سیکھیے - 35

ترکی زبان سیکھیے پروگرام کے ساتھ حاضر خدمت ہیں اور سلام عرض کرتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کے پروگرام میں شہروں کے اندر چلنے والے بسوں میں استعمال ہونے والے جملوں اور الفاظ کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں جبکہ آج کے اس پروگرام دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہوئے چیک اپ کروانے کے دوران استعام ہونے والے الفاظ اور جملوں کو سیکھنے کی کوشش کریں گے۔
کیا زندگی میں کبھی آپ کو دانتوں کا درد ہوا ہے؟ یا پھر دانتوں کے دور کی وجہ سے صبح تک نہ سو سکیں ہوں ایسی کسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے؟ اگر آپ کو اس سے قبل کبھی دانتوں کا درد ہو ہوتا تو اس درد کے کتنا زیادہ ہونے اور اس درد کی بدولت انسان کے کس قدر مجبور ہونے سے بھی آپ آگاہ ہوں گے۔ اسے بے چارگی اس لیے کہہ رہے ہیں کہ دانتوں کے درد کے کہاں پر اور کب شروع ہونے اور کب ختم ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔ اس لیے ترکی میں اپنے قیام کے دوران دانتوں کا درد ہونے سے متعلق اپنے ڈاکٹر کو ٓسانی سے اپنی کیفیت سے آگاہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل جملوں کو اردو ترجمے کے ساتھ غور سے سننے کے بعد اسے ایک ساتھ ہی دہراتے ہیں۔

- Bir diş doktoru bulabilir miyiz? Dişim ağrıyor.
کیاہم کسی دانتوں کے ڈاکٹر کوتلاش کرسکتے ہیں؟ میرےدانتوں میں درد ہے۔
- Evet, otelin karşısında bir doktor var.
جی ہاں، ہوٹل کے سامنے ایک ڈینٹسٹ ہے۔
- Probleminiz nedir?
آپ کو کیا پرابلم ہے؟
- Dişim ağrıyor.
میرے دانت درد کررہے ہیں

- Peki. Oturun ve ağzınızı açın.

جی، بیٹھیے اور اپنا منہ کھولیے۔

- Şu anda ağrı hissediyor musunuz?


کیا آپ اب بھی درد محسوس کررہے ہیںؕ
- Evet. Sanırım apse yaptı.
.
جی، میرا خیال ہے انفیکشن ہوگیا ہے۔
- Hayır, apse yok. Sadece dolguya ihtiyacınız var.
جی نہیں، انفیکشن نہیں ہے صرف دانتوں کو فِل کرنے کی ضرورت ہے۔
- Burada ne kadar süre kalacaksınız?
آپ یہاں کتنا عرصہ قیام کریں گے؟
- Yarın döneceğiz.
ہم کل واپس چلے چائیں گے۔
- Yapabileceğim tek şey geçici dolgu.
اس وقت صرف عارضی طور پر ہی دانتوں کو فِل کیا جاسکتا ہے۔

ابھی آپ نے دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس دانتوں میں ہونے والے درد سے آگاہ کرنےکے موقع پر استعمال ہونے والے جملے اور الفاظ سنے ہیں۔ ان جملوں میں ڈاکٹر کے کلینک کے کہاں پر واقع ہونے ، دانتوں میں انفیکشن ہونے اور دانتوں کے فلنگ کرنے جیسے موضوعات کو آٓسان جملوں میں پیش کیا ہے۔
سامعین۔اب ان جملوں کو دوبارہ سننے سے قبل متعدد نئے الفاظ کے معنیٰ کو ایک ساتھ ہی سیکھتے ہیں۔

دانتوں کا ڈاکٹر یا ڈینٹسٹ Diş doktoru
درد Ağrı
بیٹھنا Oturmak
منہ Ağız
محسوس کرنا Hissetmek
فِلنگ یا دانت بڑھنا Dolgu
واپس آنا Dönmek


اب آپ کاغذ اور قلم اٹھا یئں اور ہم نے جو ترکی متن اور اس کا اردو ترجمہ آپ کی خدمت میں پیش کیا ہے اسے دوبارہ پیش کررہے ہیں تا کہ آپ بعد میں خود اس قسم کے جملے تخلیق کرسکیں۔ تو آئیے ان جملوں کو ایک بار پھر غور سے سنتے ہوئے نئے جملے بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

- Bir diş doktoru bulabilir miyiz? Dişim ağrıyor.
کیاہم کسی دانتوں کے ڈاکٹر کوتلاش کرسکتے ہیں؟ میرےدانتوں میں درد ہے۔
- Evet, otelin karşısında bir doktor var.
جی ہاں، ہوٹل کے سامنے ایک ڈینٹسٹ ہے۔
- Probleminiz nedir?
آپ کو کیا پرابلم ہے؟
- Dişim ağrıyor.
میرے دانت درد کررہے ہیں

- Peki. Oturun ve ağzınızı açın.

جی، بیٹھیے اور اپنا منہ کھولیے۔

- Şu anda ağrı hissediyor musunuz?


کیا آپ اب بھی درد محسوس کررہے ہیںؕ
- Evet. Sanırım apse yaptı.
.
جی، میرا خیال ہے انفیکشن ہوگیا ہے۔
- Hayır, apse yok. Sadece dolguya ihtiyacınız var.
جی نہیں، انفیکشن نہیں ہے صرف دانتوں کو فِل کرنے کی ضرورت ہے۔
- Burada ne kadar süre kalacaksınız?
آپ یہاں کتنا عرصہ قیام کریں گے؟
- Yarın döneceğiz.
ہم کل واپس چلے چائیں گے۔
- Yapabileceğim tek şey geçici dolgu.
اس وقت صرف عارضی طور پر ہی دانتوں کو فِل کیا جاسکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچتا ہے ۔ آئندہ ہفتے کسی نئے موضوع کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے ۔ اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ۔ HOŞÇA KALIN

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں