تاریخ میں آج کا دن 25 اگست

تاریخ میں آج کا دن 25 اگست

340888
تاریخ میں آج کا دن 25 اگست

آج پچیس اگست ہے ۔ آج ہی کے دن سن 1936 میں سوویت یونین میں اسٹالن کے قریبی ساتھیوں میں شمار گریگوری زینو ایف اور لیون کامانیف سمیت متعدد افسران نے 16 افراد کو گولیوں سے بھون کر رکھ دیا تھا۔
25 اگست سن 1944 کو تاتار شاعر موسا جلیل وفات پا گئے ۔موسی جلیل نے ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی سے شعبہ ادبیات سے فاارغ التحصیل ہونےکے بعد سن 1931 سے تاتاری زبان کے ایک بچوں کے جریدے میں بطور ایڈیٹر اور ماسکو سے شائع ہونے والے ایک تاتاری اخبار کے ڈایکٹر کے فرائض ادا کیے ۔سن 1939 میں تاتار مصنفین کی انجمن کے صدر بننے والے جلیل سن 1941 میں ہونے والی دوسری جنگ عظیم میں شامل ہوئے جہاں انہیں قیدی بنا لیا گیا اور سن 1944 میں ان کا انتقال ہوا ۔

سامعین آج ہی کے دن سن 1997 میں دنیا کے مایہ ناز شطرنج باز کاسپروف اور ڈیپر بلو کا آمنا سامنا ہوا تھا ۔ ڈیپ بلو نامی ایک کمپیوٹر پہلے مقابلے میں کاسپروف کو مات دینے میں کامیاب ہو گیا جس کے بعد اس کا نام ڈیپر بلو رکھا گیا ۔پچیس اگست سن 1997 کے مقابلے میں کاسپروف کی چال چلنے کے بعد ڈیپر بلو پانچ منٹ تک کوئی چال نہیں چلا جس پر کاسپروف نے مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کیا جو کہ ان کی شکست کا باعث بنا ۔یاد رہے کہ کاسپروف نے سن 1985 میں اناتولی کارپوف کو ہراتےہوئے شطرنج کے بادشاہ کا خطاب حاصل کیا تھا جو کہ ان کے پاس سن0 200 تک رہا تھا ۔

25 اگست سن 2000 کو سپر کپ کا حقدار ترک کلب گلاتا سرائے کو ٹہرایا گیا ۔ یو ای ایف اے کپ چیمپیئن شپ کے سلسلے میں گلاتا سرائے نے لیگ میں ریئل میڈریڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے ہراتےہوئے یہ اعزاز حاصل کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں