تاریخ میں آج کا دن ۔ 14 جولائی

تاریخ میں 14 جولائی کو ہونے والے واقعات

383353
تاریخ میں آج کا دن ۔ 14 جولائی

" تاریخ میں آج کا دن "کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔
14 جولائی 1683 کو دوسرا ویانا محاصرہ کیا گیا۔ عثمانی فوج نے مہمت چہارم کے دور میں ویانا کا دوسری دفعہ محاصرہ کیا17 ویں صدی میں عثمانی حکومت اور آسٹریا کے درمیان لڑی جانے والی طویل ترین جنگیں اس محاصرے کے ساتھ شروع ہوئیں۔ یہ محاصرہ شکست پر منتج ہوا۔


14 جولائی 1789 میں انقلاب فرانس رونما ہوا۔ سولہویں شاہ لوئس نے 14 جولائی 1789 کو اپنی ڈائری میں یہ تحریر رقم کی" آج کوئی اہم بات نہیں ہوئی" اور اسی تاریخ کو انقلاب فرانس کا آغاز ہوا۔ انقلاب بیسٹیل ہسپتال پر پیرس کی عوام کے قبضے کے ساتھ شروع ہوا اور فرانس میں سیاسی نجات کی علامت بنا۔یہ انقلاب یورپ اور مغربی دنیا کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوا۔


14 جولائی 1958 کو عراق میں حکومت پر حملہ کیا گیا اور اس حملے میں شاہ فیصل اور وزیر اعظم نوری سعید پاشا کو ہلاک کر دیا گیا۔ شہنشاہیت کا خاتمہ کر کے جمہوریت کا اعلان کیا گیا اور جنرل عبدالکریم قاسم صدر بن گئے۔


14 جولائی 1969 کو حیدر علی ایف آذربائیجان سوویت سوشلسٹ جمہوریہ کے رہنما بنے۔ اس سے قبل حیدر علی ایف 20 سال کے عرصے تک سوویت سوشلسٹ جمہوریتوں کی یونین کے اسمبلی ممبر رہے اور 5 سال تک سوویت سوشلسٹ جمہوریتوں کی یونین کی وزراء کمیٹی کے نائب سربراہ رہے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں