ترکی اور تعلیم ۔ 79

دوسرے ملکوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مختلف مواقع

337990
ترکی اور تعلیم ۔ 79

" حقیقی دریافت کسی نئی سر زمین کی تلاش کے ساتھ نہیں بلکہ کسی نئی آنکھ کے ساتھ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔"
ترکی اور تعلیم پروگرام کے ساتھ پیش خدمت ہیں اور آداب عرض کرتے ہیں۔ہم نے آج کے پروگرام کی تمہید فرانسیسی ناول نگاری اور نقاد بین مارسیل پروسٹ کے الفاظ سے باندھی ہے۔ عالمی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے معلومات کی فراہمی اور آپ کے اس حوالے سے خطوط کے جوابات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے مولانا ایکسچینج پروگرام سے آپ کو متعارف کروایا گیا تھا ، آج کی قسط میں بھی اسی موضوع پر بات چیت کو جاری رکھا جائیگا ۔ تو آئیے اس موضوع کی تفصیلات پر بات کرتے ہیں۔ آپ چاہیں تو اس ضمن میں www.mevlana.gov.tr ویب سائٹ سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔
مولانا ایکسچینج پروگرام سے کون کونسے طلباء استفادہ کرتے ہیں؟
مولونا ایکسچینج پروگرام کے طالب علم ، خطے اور دنیا کو کہیں بہتر طریقے سے جاننے اور سمجھنے کے خواہاں، تبدیلیوں کے روادار، خود اعتمادی کے حامل ، رقابت کرنے کی بلند طاقت کے مالک اور عالمی شعور اور ذمہ داریوں کے جذبات سے سرشار طالب علم ہیں۔
مولانا ایکسچینج پروگرام کے دائرہ کار میں اپنی تحصیل کے ایک یا پھر دو سمسٹروں کو بیرون ملک میں گزارنے والے طالب علم اس پروگرام میں شرکت سے پیشتر یا پھر شراکت کے بعد دیگر ایکسچینج پروگراموں سے بھی استفادہ کرنے کے اہل ہیں۔ اور اس حوالے سے انہیں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
لازمی شرائط پر پورا اترتے ہوئے پروگرام میں شرکت کرنے والے طالب علموں کو بیرون ملک میں تعلیم کے دوران بلا کسی شرط کے وظائف حاصل کرنے کے امکانات بھی فراہم کیے جائینگے۔
یہ طالب علم ایکسچینج پروگرام کے دائرہ کار میں اعلی تعلیمی اداروں میں علاوہ ازیں یونیورسٹی کی فیس بھی اد ا نہیں کرتے ۔
مولانا ایکسچینج پروگرام کا دیگر متعلقہ پروگراموں سے کتنا فرق ہے؟
دنیا کے مختلف علاقوں میں جاری موجودہ علاقائی و بین الاقوامی مبادلہ پروگرامز؛ اعلی تعلیمی کمیٹی کی طرف سے اعلی تعلیم کو جہاں شمولیت کا درجہ دینے میں محدود سطح کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔پروگرام میں درخواست دائر کرنے والے طالب علم عالمی اعلی تعلیم کے نقطہ نظر کے ایک اہم آلہ کار کی حیثیت سے مولانا ایکسچینج پروگرام کے دائرہ عمل میں اکیڈمک روح کے موزوں تعلیم حاصل کرنے کے مواقعوں سے فیض یاب ہوں گے۔
اسی طرح مولانا ایکسچینج پروگرام پروٹوکول پر دستخط کرنے والے اور اعلی تعلیمی اداروں میں خدمات ادا کرنے والا ٹیچنگ سٹاف اور لیکچرار حضرات بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یعنی پروفیسر حضرات مختلف یونیورسٹیوں میں درس و تدریس کے امکانات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔
مولانا ایکسچینج پروگرام سے فائدہ اٹھانے کی شرائط کیا ہیں؟
ان شرائط کو چند ایک عنوانات کے تحت یکجا کیا جا سکتا ہے:
• طالب علم کا کسی فارمل تعلیمی ادارے کے انڈر گریجویٹ ، اسوسیئٹ پروگرام، پوسٹ گریجویٹ یا پھر ڈاکٹریٹ پروگرام میں زیر تعلیم ہونا ۔
• اسوسیئٹ اور انڈر گریجویٹ طالب علموں کا سی جی پی اے کم ازکم 2٫5 ہونا ۔
• ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کے طالب علموں کی اکیڈمک اوسط کا کم سے کم تین ہونا۔
• پچاس فیصد لینگوچ پوائنٹس + پچاس فیصد سی جی پی اے
• اپنی اصلی تعلیم سے قبل زبان سیکھنے کے بعد پہلے سمسٹر میں داخل طالب علم اس پروگرام سے استفادہ نہیں کر سکتے۔
مولانا ایکسچینج پروگرام سے استفادہ کرنے کے خواہاں طالب علم کو کیا ٹیویشن فیس ادا کرنی پڑتی ہے؟
طلباء محض مولانا ایکسچینج پروگرام کے رکن ہونے کے دوران بھی اپنے اصلی اسکو ل کو اس سے قبل ادا کردہ فیس اور دیگر ادائیگیوں کے عمل کو جاری رکھتے ہیں۔ یعنی ایکسچینج پروگرام سے فائدہ اٹھانے والا انسٹیٹیوٹ ان سے اضافی فیس کا تقاضا نہیں کرتا۔
کیا مولانا ایکسچینج پروگرام میں حصہ لینے والے طالب علم کا کو ئی سمسٹر ضائع ہوتا ہے کہ نہیں؟
اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کسی دوسرے ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم بیرون ملک کی یونیورسٹی میں لیے گئے اسباق کو تعلیمی پروٹوکول کے اعتبار سے اپنی یونیورسٹی میں اس کے برابر کے سبق کے طور پر قبول کروا لیتے ہیں۔ اس طرح ان کے نصاب میں کوئی فرق نہیں آتا۔
ایکسچینج پروگرام کے دائرہ کار میں دنیا کے مختلف علاقوں سے ترک جامعات میں تعلیم کے لیے آنے والے طالب علموں کو اعلی تعلیمی ادارے یوک کی ایگزیکٹوو کمیٹی کی طرف سے وضع کردہ نسبت سے وظیفہ ادا کیا جاتا ہے۔
طالب علموں کو ادائیگیاں وظیفے کے 70 فیصد کے طور پر ماہانہ ادا کی جاتی ہیں۔ باقی ماندہ رقم کو ان کے اسباق میں کسی حد تک کامیاب ہونے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ادا کیا جا تا ہے۔ ایکسچینج کے لیے یونیورسٹیوں کے لیے مختص کردہ مالی وسائل کے ناکافی ثابت ہونے کی صورت میں پروگرام کی دیگر شرائط پر پورا اترنے کی شرط پر اپنے ذاتی امکانات یا پھر نجی وظیفے کے ذریعے ادائیگیوں کو ممکن بنایا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں مولانا ڈاٹ گوو ڈاٹ ٹی آر ویب سائٹ سے ہر ملک کے مطابق وظیفے کی مقدار ، سفر کے اخراجات اور ماہانہ ہیلتھ انشورنس کے بارے میں معلومات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں