تاریخ میں آج کا دن ۔ 7 جولائی

تاریخ میں 7 جولائی کو پیش آنے والے اہم واقعات

336201
تاریخ میں آج کا دن ۔ 7 جولائی

پروگرام " تاریخ میں آج کا دن" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔
7 جولائی 1895 کو "والی بال" کا کھیل دریافت ہوا۔ امریکی معلم جی۔مورگان نے اپنی رکنیت والی سوسائٹی میں کاروباری حضرات کے لئے باسکٹ بال، بیس بال، ٹینس اور ہینڈ بال کو ملا جلا کر ایک نیا کھیل دریافت کیا۔ اس کھیل کی دریافت سے جی۔موگان کا مقصد باسکٹ بال کی نسبت کم جسمانی طاقت استعمال کرنا تھا اور انہوں نے اس کھیل کو "منٹونیٹ" کا نام دیا ۔ بعد ازاں اسے "والی" کا نام دیا گیا جس کا مطلب گیند کو اس وقت ہِٹ کرنا ہے جب وہ ہوا میں ہو۔ اور 1952 سے اس کھیل کو "والی بال کے نام سے پہچانا جا رہا ہے۔


7 جولائی 1937 کو چین کی 29 ویں بریگیڈ سے منسلک یونٹوں نے غلطی سے جاپانی فرسٹ بریگیڈ سے منسلک ٹیم پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ مارکوپولو پُل کے حادثے کے نام سے پہچانے جانے والے اس واقعے سے چین۔جاپان جنگ کا آغاز ہوا۔


7 جولائی 1937 کو برطانوی حکومت نے، فلسطین کی دو حصوں میں تقسیم کی تجویز پر مبنی، پیل رپورٹ کو شائع کیا۔ رپورٹ میں فلسطین کے دوتہائی کو عربوں اور ایک تہائی کو یہودیوں کے لئے چھوڑنے کی تجویز پیش کی گئی۔


7 جولائی 1974 کو میونخ اولپکس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فٹبال فائنل میچ میں مغربی جرمنی نے ہالینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گولوں سے شکست دے کر عالمی کپ کو دوسری مرتبہ جیت لیا ۔ میچ کو 75200 تماشائیوں نے دیکھا۔ اس ورلڈ کپ کے پہلے گروپ کے میچوں میں مغربی جرمنی اور مشرقی جرمنی آمنے سامنے آئے اور سانسوں کو روک دینے کی حد تک ہیجان خیز میچ کا آغاز ہوا۔ میچ کو مشرقی جرمنی نے صفر کے مقابلے میں 1 گول سے جیت لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں فیفا عالمی کپ کی تاریخ کا پہلا سرخ کارڈ ترک ایمپائر کی طرف سے چلی کے کھلاڑی جیزلے کو دکھایا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں