ترکی اور تعلیم ۔ 66

سکاریہ شہر اور سکاریہ یونیورسٹی کا تعارف

229926
ترکی اور تعلیم ۔ 66

"14 واں اصول: اللہ تعالی کی تبدیلیوں کے احکامات کے خلاف مزاحمت کے بجائے ان کی پیروی کرو۔ یہ زندگی تمھارے باوجود نہیں بلکہ تمھارے ساتھ ہی بہتی رہے۔' میرا نظام خراب ہو جائیگا، زندگی میں بگاڑ آئیگا' کہتے ہوئے اندیشہ مند مت ہو۔ تم کیسے جانتے ہو کہ زندگی کے نظام کو بگاڑنا زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوگا؟"
یہ ممتاز مصنفین میں سے ایلف شفق کی 'عشق " نامی تصنیف سے ایک اقتباس ہے۔مولانا جلال الدین رومی کے عشقیہ شریعت کے نظریے سے متاثر ہوتے ہوئے صوفی ازم اور دنیاوی عشق کو ایک ساتھ بیان کرنے والی اس کتاب میں اوپر بیان کردہ تصورات کی طرح کی سوچ و تخیل کو کثرت سے قلم بند کیا گیا ہے۔
ہم بھی تبدیلیوں کے سامنے مزاحمت کرنے کے بجائے اپنے مقاصد کے مطابق اپنی زندگیوں کو شکل دینے کو ترجیح دیتے ہوئے بین الاقوامی تعلیمی مہم پر بات چیت کے عمل کو جاری رکھتے ہیں۔ آج کی قسط میں آپ کو ضلع سکاریہ لیے چلتے ہیں۔
سکاریہ ترکی کے شمال مغرب میں استنبول سے تقریباً ایک سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع اور دس لاکھ کے لگ بھگ آبادی کا حامل ایک شہر ہے۔ یہ چھوٹا اور خوبصورت شہر کہ جس کا ماضی خطیطیوں کے دور سے تعلق رکھتا ہے ، قدرتی خوبصورتیوں اور تاریخ کی بدولت ترکی کے اہم ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔
نوجوانوں کی توجہ مرکز شاہراہ چارک چاہے جس حد تک بھی شہری مرکز کو تشکیل دیتی ہے تو بھی اس شہر کے بالکل پاس واقع سپانجا جھیل، دریائے سکاریہ، پلیٹو اور برفانی چوٹیاں اس شہر کو جاذبِ نظر مقام کا درجہ دیتی ہیں۔ عظیم سطح کی میدانی جنگ کے پیش آنے والا یہ شہر کہ جس کے نام پر قومی نغمے بھی تحریر کیے جا چکے ہیں، بحیرہ اسود اور بحیرہ مرمرا سے قربت کی بنا پر سیر و تفریح کے کئی ایک مواقع فراہم کرتا ہے۔
اب باری آتی ہے سکاریہ یونیورسٹی کو قریب سے جاننے کی ۔ ہم نے اس مقصد کے تحت یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مظفر الماس سے ان کےدفتر میں ملاقات کی۔ تو آئیے انہی کی زبانی سکاریہ یونیورسٹی کی کہانی کو سنتے ہیں۔

sakarya1
"سن 1992 میں قیام کے بعد اکیڈمک اور تیکنیکی بنیادی ڈھانچے کو سرعت سے پایہ تکمیل تک پہنچانے والی ہماری یونیورسٹی ، ایڈمنسٹریٹوو سائنسسز اور ایسو ۔ 2002 معیاری دستاویز کی بدولت " EFQM جدت و کمال کی سطح کے تصدیق نامے کی مالک ترکی کی واحد سرکاری یونیورسٹی ۔ لیبارٹریوں، تعلیم اور سماجی خدمات سمیت انٹر نیٹ کے بنیادی ڈھانچے اور انفارمیشن کے شعبے میں اقدامات کی بدولت کئی یونیورسٹیوں کے لیے مثال تشکیل دیتی ہے۔
سکاریہ یونیورسٹی میں 4 انسٹیٹیوٹس، 4 اکیڈمیز، اسٹیٹ کنزرویٹری اور 14 پروفیشنل اکیڈمیز میں پری گریجویشن ، گریحویشن اور ایم اے، ایم ۔ایس ۔ سی کی سطح پر تعلیم دی جاتی ہے۔ چانسری سے منسلک تین شعبے اور 13 ریسرچ اینڈ ایپلیکشنز سنٹرز اپنے اپنے شعبوں میں اہم سطح کی تعلیمی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ہماری یونیورسٹی ڈسٹنس لیرننگ سنٹر کے دائرہ کار میں ماسٹرز پروگرام، کو ایجوکیشنل پروگرام، ایسوسی ایٹ ڈپلومہ اور سرٹیفیکٹ پروگرام کے ساتھ ترقی کرنے کی منازل طے کرتی جا رہی ہے۔
سوال: آپ کے خیال میں غیر ملکی طلبا کو کیونکر سکاریہ کو ترجیح دینی چاہیے؟
"سکاریہ جغرافیائی محل و قوع، کھیتی باڑی ، صنعت اور سروس کے شعبہ جات میں ملکی معیشت میں اپنے حصے اور سرمایہ کاری کے پر کشش مواقع کی بدولت ترکی کا ایک جاذبِ نظر شہر ہے۔ مقامی اور غیر ملکی طلباء کے لیے یہ تاریخی اثاثوں، منفرد قدرتی حدو حال اور استنبول، انقرہ، برسا اور کوجا علی کی طرح کے میٹروپولیٹن شہروں سے قریب واقع ہونے کے اسباب کے ساتھ بھی ایک قابل ترجیح مقام ہے۔
سکاریہ ترکی کے سب سے بڑے دو شہروں استنبول اور انقرہ کو ملانے والی شاہراہ پر واقع ہے۔ کوجا علی، برسا اور ایسکی شہر کی طرح کے بڑے شہروں سے یہ محض چند گھنٹوں کی دوری پر ہے۔ استنبول سے اس کا فاصلہ148 کلو میٹر جبکہ انقرہ سے 305 کلو میٹر ہے۔ ہماری یونیورسٹی میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا کو دورانِ تحصیل ترکی کے متعدد اہم شہروں کی سیر کرنے کا موقع میسر آتا ہے۔
ہمارے طلبا قیام کے مواقع کے لحاظ سے بھی بڑے خوش قسمت ہیں۔ کیونکہ یہاں پر معیاری ہوسٹلز کی تعداد کافی زیادہ ہے۔"

sakarya3
سکاریہ یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مظفر الماس سے ہم نے غیر ملکی طلبا کے لیے سکاریہ یونیورسٹی کے امکانات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ"سکاریہ یونیورسٹی تقریباً اڑھائی ہزار بین الاقوامی طلبا و طالبات کے ساتھ ترکی میں اولین کی یونیورسٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلباء کے لیے کوٹہ موجود ہے۔
ہمارے اساتذہ کی اکثریت بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں درس و تدریسی کے تجربات بھی رکھتی ہے۔
الیکٹرونک ڈاٹا بیس کی بدولت نیشنل اور انٹر نیشنل پیرییاڈیکلز 24 گھنٹے طالب علموں اور اساتذہ کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔
یورپی یونین کی یونیورسٹیوں کے ساتھ طے پانے والے پروٹوکولز کے دائرہ کار میں ہر برس ایراسموس اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے دائرہ کار میں 200 سے زائد یونیورسٹیوں کو ہمارے طلبا کو تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ اس چیز سے بین الاقوامی طلبا بھی استفادہ کرنے کے حامل ہیں۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں