تاریخ میں آج کا دن ۔24 مارچ

تاریخ میں آج کا دن ۔24 مارچ

289376
تاریخ میں آج کا دن ۔24 مارچ

پروگرام " تاریخ میں آج کا دن" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ 24 مارچ 1882کو تپ دق کے بیکٹیریا کی دریافت ہوئی۔ معروف جرمن ڈاکٹر رابرٹ کھوک نے تپ دق کی بیماری کا سبب بننے والے جراثیم کی دریافت کی ۔ انیسویں صدی کے وسط میں وباء کی شکل اختیار کرنے اور ہر سات اموات میں سے ایک کا سبب بننے والے تپ دق کے بیکٹیریا کی دریافت سےطب کی تاریخ میں ایک سنہری ورق کا آغاز ہوا۔ کھوک کی اس دریافت کی وجہ سے ان کا نام معروف کیمیاگر لوئس پاسچر کے نام کے ساتھ یاد کیا جانے لگا۔ کھوک نے 1883 میں ہیضے کے بیکٹیریا کی بھی دریافت کی اور 1905 میں انہیں تپ دق کے بیکٹیریا کی دریافت کی وجہ سے نوبل طب ایوارڈ دیا گیا۔ کھوک 20 ویں صدی میں شعبہ طب کی سب سے بڑی شخصیت ہیں ۔ انہوں نے 1910 میں وفات پائی۔
24 مارچ 1905 میں' جولس ویرنے' وفات پا گئے۔ عالمی شہرت کے حامل سائنس فکشن کے مصنف 'جولس ویرنے' 77 سال کی عمر میں فرانس میں وفات پائی۔ انہوں نے 1850 میں تھئیٹر ڈراموں کے ساتھ تصنیف کے میدان میں قدم رکھا اور انہیں "بالون کے ساتھ پانچ ہفتے" نامی ناول کے ساتھ شہرت حاصل ہوئی۔' جولس ویرنے' نے اپنے "ضدی کیرابان" نامی ناول میں عثمانی اور اناطولیہ کے انسان کو بیان کیا ہے۔ ان کی تصانیف 148 زبانوں میں ترجمہ کی گئیں اور تقریباً تقریباً دنیا کی ہر جگہ پر شائع ہوئیں۔ پُر اسرار جزیرہ، دنیا کے مرکزے کی طرف سفر، بالون کے ساتھ پانچ ہفتے، دنیا کے کنارے پر لٹکی لالٹین، سمندروں کے نیچے بیس ہزار فرسنگ اور اسّی دن میں انقلاب عالم ان کی اہم ترین تصانیف میں شامل ہیں۔' جولس ویرنے' نے اپنی کتابوں میں متعدد ایسی چیزوں پر بات کی ہے جو ابھی ایجاد نہیں ہوئی تھیں، ان کی اس خصوصیت کی وجہ سے انہیں سائنس کا منّجم بھی کہا جاتا ہے۔
24 مارچ 1923 کو جریدہ ٹائم نے اپنے ٹائٹل پیج پر اتاترک کی تصویر شائع کی۔ جریدے نے اتاترک کی زیر قیادت ترکی کے مغرب کی طرف رجحان کو عالمی تاریخ پر اثر انداز ہونے والے اہم ترین 80 واقعات میں سے ایک کے طور پر دکھایا۔ جریدے نے اتاترک کی ،ہاتھ سے بنی، تصویر کو اپنے ٹائٹل صفحے پر شائع کیا۔ جریدے میں اتاترک کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ "انہوں نے 1915 میں چناق قلعے میں برطانوی فوج کو پس قدمی پر مجبور کر دیا، یونانیوں کو سمندر برد کر دیا اور اب ملک میں سول اصلاحات کا پروگرام بنا رہے ہیں"۔
24 مارچ 1999 میں نیٹو کی طرف سے یوگو سلاویہ پر فضائی حملہ کیا گیا۔ کوسووا پر سرب حملے پوری شدت سے جاری رہنے پر نیٹو نے یوگوسلاویہ پر پہلا حملہ شروع کیا۔ سلوبودان میلوسےوچ کی زیر کمانڈ سرب فوج کی طرف سے جاری علاقے کے البانیوں اور مسلمانوں کو تنہا کرنے کی پالیسی کے نتیجے میں ہزاروں انسان ہلاک ہو گئے۔ حملے جاری رہنے پر نیٹو نے کوسووا اور سربیا کے اہداف پر ایک ہزار سے زائد جنگی طیاروں سے آپریشن کیا۔ آپریشن 11 ہفتوں تک جاری رہا اور نیٹو کی بمباری کے نتیجے میں سرب فورسز پس قدمی پر مجبور ہو گئیں اور 7 لاکھ 50 ہزار البانی مہاجرین کواپنے گھروں کو واپس لوٹنے کا موقع ملا۔ جنگ کے دوران کئے جانے والے قتل عاموں اور انسانی حقوق کی پامالی کی وجہ سے سرب لیڈر میلوسےوچ پر بین الاقوامی دی ہیگ عدالتی دیوان میں مقدمہ چلایا گیا۔
24 مارچ 2005 کو کرغستان میں عوامی انقلاب آیا۔ یہ عوامی انقلاب کرغستان کے صدر عسکر آق ایف کے ملک کو ترک کرنے سے اختتام پذیر ہوا۔ پارلیمانی انتخابات میں دھاندلیوں کی وجہ سے کرغستان کے جنوب سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بیشکیک تک پہنچنے پر حکومت کا تختہ الٹ گیا اور حزب اختلاف نے اقتدار سنبھال لیا۔ صدر عسکر آق ایف کے بیٹے آئیدر آق ایف، بیٹی برمیت آق ایوا اور قریبی عزیزوں پر مشتمل 20 افراد کے اسمبلی ممبران منتخب ہونے پر کرغز عوام نے احتجاج کا آغاز کیا جسے انقلاب ِلالہ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ کرغستان میں انقلاب کے بعد منتخب ہونے والی نئی پارلیمنٹ نے 24 مارچ کو قومی انقلاب اور یوم تعطیل " اعلان کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں