تاریخ میں آج کا دن۔ 12 فروری

تاریخ میں آج کا دن۔ 12 فروری

221106
تاریخ میں آج کا دن۔ 12 فروری

" تاریخ میں آج کا دن" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ 14 فروری 1914 ، اس تاریخ کو ترکی کے پہلے ائیر میل کا اجراء ہوا اور ترکی میں طیارے کے ذریعے پہلی میل کی ترسیل کی گئی۔
پائلٹ کیپٹن نوری اور مانیٹرنگ کیپٹن اسماعیل حق بے لر نے پرنس جلال الدین نامی طیارے سے اس پہلی ائیر میل کے لئے لیفکے سے بلیجک کےدرمیان پرواز کو ترجیح دی ۔ یہ ائر ڈاک نارمل ڈاک سے مہنگی تھی ۔ ائیر میل کی ٹکٹ پر طیارے، غبارے اور پرندے جیسی تصاویر کے استعمال نے ٹکٹوں میں رنگا رنگی پیدا کی اور ٹکٹ جمع کرنے کا مشغلہ سامنے آیا۔
12 فروری 1934 کو جناب شہاب الدین نے وفات پائی۔ شہاب الدین ثروتِ فنون دور کے شعراء اور مصنفین میں سے ہیں جنہوں نے 12 فروری کو برین ہیمبرج کی وجہ سے استنبول میں وفات پائی۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم توپ خانے کے فیوضئیے مکتب سے حاصل کی اور اس کے بعد گلخانے کی فوجی اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوئے۔ بعد ازاں فوجی میڈیکل کالج سے تعلیم پا کر کیپٹن ڈاکٹر کے عہدے پر متعین ہوئے۔ جناب شہاب الدین کی پہلی نظم روزنامہ سعادت میں شائع ہوئی۔ وہ ،توفیق فکرت اور خالد ضیاء عشاق گِل کے ساتھ ثروتِ فنون ادبیات کے تین اہم ناموں میں سے ایک ہیں۔ اپنے ابتدائی سالوں میں دیوان ادبیات کے ساتھ اور بعد ازاں مغربی شاعری سے دلچسپی لینے والے اور جد طرز کے ساتھ وہ اپنے دور کے سب سے زیادہ تنقید کا سامنا کرنے والے شاعر ہیں۔ ان کا شمار ادبیات ِ جدیدہ کی اہم اور مخصوص ترین مثالیں پیش کرنے والے شعراء میں ہوتا ہے۔ جناب شہاب الدین نے متعدد تھئیٹر ڈرامے بھی لکھے اور" یاکاذاتِ لیلئیے" اور "الہانِ شیتا" نامی نظمیں ایسی ہیں جو ادبی حلقے میں ان کے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے کا سبب بنیں۔
12 فروری 1934 کو آسٹریا میں خانہ جنگی شروع ہوئی۔ پہلی عالمی جنگ کے بعد 1920 کے سالوں کے آخر میں پوری دنیا کو متاثر کرنے والے اقتصادی بحران نے آسٹریا سے اپنا اثر دکھایا ملک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ اور تجارت کے نقطہ جمود تک پہنچنے سے خانہ جنگی شروع ہو گئی۔ جنگ کے آخر میں ملک میں کرسچئین سوشل پارٹی اقتدار میں آئی اور ملک کو ایک دباو والی ڈکٹیٹر انتظامی شکل کے ساتھ چلانا شروع کر دیا۔ تاہم پارٹی کا اقتدار زیادہ طویل نہیں چلا اور اگست 1934 میں دوسری خانہ جنگی شروع ہو گئی۔
12 فروری 1969 کو حوروز نوری نے وفات پائی۔ حوروز نوری کے لقب سے مشہور تھئیٹر اور سینما کے فنکار واہی اوز پروسٹیٹ کینسر کی وجہ سے 12 فروری کو وفات پا گئے۔ انہوں نے 1928 میں پہلی دفعہ تھئیٹر میں قدم رکھا اور اس کے بعد انہوں نے استنبول سٹی تھئیٹروں اور بعض پرائیویٹ تھئیٹروں میں کام کرنا شروع کر دیا۔1947 میں "ایک پہاڑ کی کہانی " نامی فلم کے ساتھ سینما اسکرین پر آئے۔ 1960 کے سالوں میں حوروز نوری کے لقب سے شہرت پانے والے فنکار واہی اوز نے 80 سے زائد فلموں میں کردار ادا کیا اور سفید بھیڑیں، سگے بھائی اور حاجی بابا نامی فلموں کی ہدایتکاری کی۔
12 فروری 2002 میں یوگوسلاویہ کے سابق صدر سلوبوڈان میلوسووچ کے مقدمے کی کاروائی اقوام متحدہ کی جنگی تعزیراتی عدالت میں شروع ہوئی۔ جنگ بوسنیا میں قتل عام اور انسانی جرائم کی وجہ سے 66 مختلف مقدموں کا سامنا کرنے والے میلوسووچ نے یکم اپریل 2001 کو گرفتار کر کے بلغراد کی جیل میں بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد امریکہ کی کاوشوں سے قائم ہونے والی اقوام متحدہ سے منسلک شیوینینگن کی خصوصی جیل میں بھیج دیا گیا۔ ابھی میلوسووچ کی عدالتی کاروائی جاری تھی کہ وہ 2006 میں دی ہیگ میں وفات پا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں