ترکی میں رواں ہفتہ ۔ 11

کسی شخص کو صحت سے زیادہ خیر و برکت والی نعمت نہیں دی گئی

149476
ترکی میں رواں ہفتہ ۔ 11

ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ "کسی بھی شخص کو صحت سے زیادہ خیر و برکت والی نعمت نہیں دی گئی"۔
کچھ صدیاں پیچھے کی طرف دیکھا جائے تو وبا،ورم ، پھوڑا اور پھر کینسر، ایڈز، موٹاپے کے نام سے متعدد بیماریاں کروڑوں انسانوں کی جانوں کو نگل چکی ہیں۔ ان بیماریوں کو بعض اوقات قسمت کہہ کر قبول کر لیا گیا ، کبھی ان کی وجہ حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس خوراک بتائی گئی اور کبھی اسے وراثتی کہا گیا۔ ان بیماریوں کے علاج کی دریافت کے لئے طب کمر بستہ ہو گئی، علاج کے طریقے دریافت کئے گئے اور ان بیماریوں سے روک تھام کے طریقے بتائے گئے اور ایک بات پر سب نے اتفاق کیا کہ "انسان کو اپنا ڈاکٹر خود ہونا چاہیے"۔ اس پہلو سے سوچتے ہوئے ابن آدم نے صحت مندانہ طرز حیات کو روز مرّہ زندگی کا ایک حصہ بنا لیا۔ یوں روز مرّہ کیلوریز کا حساب رکھنا اور ڈائٹ جیسے طریقے ایک ضروری شکل اختیار کر گئے۔


صحت مندانہ زندگی یقیناً نفسیاتی عناصر کی بھی حامل ہوتی ہے۔ وہ وقت آ گیا کہ زندگی کے گائیڈ کے نام سے پہچانے جانے والے ماہرین صحت کے مشورے پر عمل کیا جانے لگا۔ مثلاً مثبت اندز میں سوچیں، ذہنی صحت سے لاپرواہی نہ برتیں، شادی کرتے ہوئے ایسے شخص کا انتخاب کریں جو آپ کی زندگی پر مثبت اثرات ڈالے، اچھے لوگوں سے دوستی کریں، دن بھر میں کم از کم 15 منٹ کو صرف اپنے لئے مخصوص کریں اور مسکرائیں۔


موجودہ دور کا انسان اب زندگی کو، جسمانی اور روحانی صحت کی حفاظت کی شکل میں دیتای ہے۔ صحت کا موضوع اس قدر اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ اب صحت ٹوئر ازم کے نام سے ایک سیکٹر تشکیل دیا گیا ہے۔ ترکی کا صحت ٹوئر ازم سیکٹر اس وقت دنیا بھر سے سالانہ 3 لاکھ مریضوں کو قبول کر رہا ہے۔ ترتیب کے ساتھ لیبیا، جرمنی، آذربائیجان، روس، برطانیہ، ہالینڈ، رومانیہ، بلغاریہ اور ناروے سے آنے والے مریض عام طور پرآنکھوں کی بیماریوں، آرتھوپیڈی اور ٹراماٹولوجی، اندرونی بیماریوں، کان، ناک، گلے، امراض نسواں، عمومی جراحی اور آنکولوجی جیسے شعبوں میں علاج کے لئے ترکی کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایستھیٹکس اور ٹیسٹ ٹیوب بےبیز ، مصنوعی بال لگانے، دانتوں کے علاج تک انسانی صحت سے متعلق ایک وسیع شعبے کا احاطہ کرنے والے صحت ٹوئر ازم سیکٹر میں ترکی، ہوٹلوں، ہسپتالوں، حماموں اور سپا صحت مراکزکے ساتھ خدمات فراہم کر رہا ہے۔


ترکی کوعالمی ٹوئر ازم سیکٹر میں ایک اہم مقام حاصل ہے اور صحت کی معیاری سہولیات، تربیت یافتہ انسانی طاقت ، موزوں قیمتوں، حکومتی تعاون، جغرافیائی محل وقوع، موزوں موسمی شرائط اور ترک مہمان نوازی سے اس سیکٹر کے معیار کو اور بھی بلند کیا جا رہا ہے۔
دنیا میں صحت کے تحفظ کے لئے آج کل قدرتی وسائل کی طرف رجوع کرنا، خوراک میں تازہ اور قدرتی مصنوعات کو شامل کرنا اور بیمار ہونے پر قدرتی طریقہ علاج کو استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ متعدد بیماریوں کے علاج میں طب کے ساتھ ساتھ قدرتی طریقوں کی طرف بھی رجوع کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صحت ٹوئر ازم میں ترکی کی تھرمل چشموں کی شاخ کو بھی بہت اہمیت حاصل ہے۔ حالیہ دنوں میں اینٹی سٹریس، موٹاپا ختم کرنے اور جلد کی تازگی کے لئے ترکی کے 46 شہروں میں 190 گرم پانی کے چشموں کی تنصیبات موجود ہیں۔


اس کے علاوہ نقلی بال لگانے اور استھیٹکس آپریشنوں ، آنکھوں کے علاج اور ٹیسٹ ٹیوب بچوں جیسے علاج میں دنیا بھر میں صحت ٹوئر ازم کے حوالے سے ترکی تیسرے نمبر پر ہے۔ ترکی میں اعضاء کی منتقلی اور مصنوعی اعضاء لگانے کے آپریشن بھی کامیابی سے کئے جا رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں