ترکی اور تعلیم - 46

آج بھی ہم آپ کو قونیا ہی میں موجود مولانا جلال الدین رومی کے نام سے منسوب مولانا یونیورسٹی لیے چلتے ہیں۔ مولانا رومی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تانکوت یالچین اؤز کے آفس کا دورہ کیا

207910
ترکی اور تعلیم - 46

گزشتہ ہفتے ہم آپ کو امن کے پیامبر شہر جسے امن کا دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے قونیا لے گئے تھے اور آج بھی ہم آپ کو قونیا ہی میں موجود مولانا جلال الدین رومی کے نام سے منسوب مولانا یونیورسٹی لیے چلتے ہیں۔
مولانا رومی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تانکوت یالچین اؤز کے آفس کا دورہ کیا اور ۔ انہوں نے اس یونیورسٹی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:
"مولانا جلا ل الدین رومی یونیورسٹی میں سن 2009 میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہوا۔ ہمارا ہدف تعلیمی معیار ، علمی تحقیقات، مقالے، اشاعت و نشریات کے ساتھ ساتھ ثقافت کا خیال رکھتے ہوئے دنیا کی چند بہترین یونیورسٹیوں میں جگہ حاسل کرنا ہے۔ آفیون شاہراہ پر اور ٹرام وے کے قریب واقع ریکسوز کیمپس ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس پر 30 ہزار مربع میٹر رقبے پر عمارتیں موجود ہیں۔ ہماری یونیورسٹی میں انجنئیرنگ ، میڈیسن، قانون اور پبلک ایڈمنسٹریشن کی فیکلٹیز موجود ہیں۔
ریکٹر سے ہم نے مولانا یونیوررسٹی میں طلبا کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور امکانات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ہمارے سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ :
" ہماری یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات دونوں کے لیے دو الگ ہوسٹل موجود ہیں۔ یہ دونوں ہوسٹلز بڑے جدید ہوسٹلز ہیں اور ان ہوسٹلوں میں طلبا اور طالبات کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ طبا اور طالبات کو صبح کا ناشتہ ان کے لیے خصوصی گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت ، صفائی کی خدمات، انٹر نٹ، 24 گھنٹے سیکورٹی کے انتظامات، لانڈری کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ یونیورسٹی میں داخلے کے وقت اسکالر شپ کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے یہ اسکالر شپ نصف اسکالر شپ، 25 فیصد اسکالر شپ یا پوری اسکالر شپ کے طور پر دی جاتی ہے۔ یونیورسٹی میں داخلے کے بعد بھی اسکالر شپ فراہم کرنے کے امکانات فرا ہم کیے جاتے ہیں۔ سال کے آخر میں حاصل کردہ کامیابی کو دیکھتے ہوئے بھی اسکا لرشپ فراہم کی جاتی ہے۔ کھلاڑیوں میں سے بہترین کھلاڑیوں کی بھی اسکا لر شپ فراہم کی جاتی ہے۔ یونیوسٹی کی عمارت کے باہر سیرو تفریح کی سہولتیں موجود ہونے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے اندر بھی ہر طرح کی تفریح و طبع کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ مختلف کھیلوں کے مقابلوں اور دیگر سرگرمیوں کے لیے تیار کردہ جمنازیم اور ہالز جدید حالات کا تقاضا پورا کرتے ہوئے ہی تیار کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازِن یونیورسٹی میں لائبری، کیفے ٹیریا اور اور سینما کی سہولت بھی موجود ہے۔
مولانا یونیورسٹی غیر ملکی طلبا اور طالبات کو کس قسم کی سہولتیں فراہم کرتا ہے؟
" دنیا میں مشرق سے لے کر مغرب تک 68 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 260 طلبا اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ان کے لیے تیار کردہ ایک آفس ان طلبا کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ طلبا ترکوں کی مہمان نوازی اور گرم جوشی سے بے حد متاثر ہیں۔ اس یونیورسٹی میں میڈیسن کی فیکلٹی کا موجود ہونا بھی ان کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ کسی قسم کی بھی صحت سے متعلق پرابلم ہونے کی صورت میں وہ فوری طور پر اس فیکلٹی سے رجوع کرسکتے ہیں جہاں ان کو ہر ممکنہ طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ۔"
غیر ملکی طلبا کیونکر قونیا آنے کو ترجیح دیں گے؟ ہمارے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ریکٹر صاب نے کہا کہ :
" قونیا میں غیر ملکی طلاب کو بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرنے کی فری سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ان کے قیام کے بارے میں بھی ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں اور ہوسٹلز سے باہر قیام کرنے والے افراد کو ارزاسں نرخوں میں مکانات کرائے پر حاسل کرنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔ است۶نبول، ازمیر اور انقرہ کی طرے کے بڑے بڑے شہروں کے مقابلے میں یہاں پر کم کرایے پر بھی مکانات حاصل کیے جاسکتے ہیں جبکہ یہ شہر انقرہ کے بھی بہت قریب ہے اور سیاحتی شہر انطالیہ سء بھی دور نہیں ہے۔ سب سے اہم بات یہان کے انسانوں کو مہمان واز ہونا اور اور ان کے چہروں ا ہر وقت مسکراتے رہنا ہے۔
غیر ملکی طلبا مولانا یونیورسٹی کو کیوں کر ترجیح دینا چاہیں گے؟
ہمارے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انجنئیرنگ یونیورسٹی میں خاص طور پر طلبا کو کام کرنے اور تجربات حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں ۔ وہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ انٹرم شپ کا بھی موقع حاصل کرتے ہیں۔ میڈیسن فیکلٹی میں بھی طلبا کو ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کرتے ہیں ۔ تر۵کی زبان سیکھنے میں پرابلم اٹھانے والے طلبا کو یونیورسٹی کے اندر ہی ترکی زبان سیکھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور تمام طلبا بہت جلد ترکی زبان بولنے اور لکھنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ "
ہم نے یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تانکوت یالچین اؤز سے غیر ملکی طلبا کو اپنی یونیورسٹی مدوع کرنے کے لیے کیا کچھ کہنا پسند فرمائیں گے تو انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ:
"غیر ممالک سے اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں طلبا کے اہداف واضح ہیں۔ وہ ہمیشہ اس بات کو اہمیت دیتے ہیں کہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد کام کاج کیسے شروع کریں گے اور کام کاج کے امکانات کیا کیا ہیں؟ یہ سوال بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ غیر ملکی فرموں میں اگر طالب علم کام کرنے کا خواہاں ہیں تو ہم اس سلسلے میں اس کو تمام طرح کی سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔ غیر ملکی طلبا ہماری یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی صورت میں ہم اسے مستقبل میں کام کرنے کے تمام طرح کے امکانات فراہم کرتے ہوئے اس کی تیاری کو حتمی شکل دیتے ہیں۔ ہم ان کو اکیڈیمک کے شعبے میں بھی مکمل طور پر کام کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں اور ان کی اس سلسلے میں ہر ممکنہ مدد بھی کرتے ہیں۔ ہمارے لیے سب سے اہم بات طالبِ علموں میں کامیابی کی جستجو پیدا کران اور اس کے لیے ماحول تیار کرنا ہے۔
اللہ حافظ

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں