ترکی اور تعلیم - 38

اسپارتا بحرہ ایجین اور بحرہ روم کے سنگم پر واقع ایک خوب صورت شہر ہے جہاں شاہراہ بحری اور ہوائی راستے کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اسپارتا مغربی بحرہ روم میں جھیلوں کے ایک مرکز کی حیثیت رکھتا ہے

139638
ترکی اور تعلیم - 38

خواتین و حضرات! سفر پر روانہ ہونے والے شخص کے لیے پہلی اور سب سے بڑی رکاوٹ اس کاروانہ ہونے والے شخص کا ایک جگہ پر مستقل طور پر آباد ہونا ہے "
جی ہاں سامعین یہ قول مشہور بزرگ شخصیت اورچ بابا کا ہے۔ یعنی دوسرے الفاط میں ہم کہہ سکتے ہیں جب ہم سفر پروانہ ہوتے ہیں تو ہماری راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہمارا اپنا ایک جگہ پر مستقل بنیادوں پر قیام ہوتا ہے جبکہ ہم جس جگہ جا رہے ہوتے ہیں وہاں سے ہمیں اپنی پہچان کروانے کے ساتھ وہاں سے حاصل کردہ تعلیم و تربیت اور حاصل کردہ تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔
ہم بھی اپنے اس پروگرام کے توسط سے تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں غیر ملکی اور ملکی طلبا کے تجربات سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ان کی اس سلسلے میں تجاویز کا بھی انتظار رہے گا۔ ہم اپنے اس پروگرام کے ذریعے اپنے طلبا کو امکانات فراہم کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رکھیں گے۔
آج ہم آپ کو گلابوں اور جھیلوں کے شہر اسپارتا لیے چلتے ہیں۔
اسپارتا کی سیلمان دیمرل یونیورسٹی سے آپ کو متعارف کروانے سے قبل اس خوبصورت شہر کے بارے میں معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔
اسپارتا بحرہ ایجین اور بحرہ روم کے سنگم پر واقع ایک خوب صورت شہر ہے جہاں شاہراہ بحری اور ہوائی راستے کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اسپارتا مغربی بحرہ روم میں جھیلوں کے ایک مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس شہر کو دنیا بھر میں گلاب کے پھولوں کے مرکز کی بھی حثیت حاصل ہے۔اسپارتا کو دنیا بھر میں جھیلوں اور گلاب کے پھولوں کے شہر ہی کی وجہ سے جانا ا ور پہچانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسپارتا تعلیم اور صحت کی طرح کی اہم خدمات فراہم کرنے کے لحاظ سے ترکی کے اہم اضلاع میں سے ایک ہے۔ یہ شہر بحرہ روم کی آب و ہوا کی وجہ سے علاقے میں شدید گرمی ہونے کے باوجود معتدل ہے جس کی وجہ سے لوگ یہاں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اب ہم آپ کو سیلمان دیمرل یونیورسٹی لیے چلتے ہیں ۔ جب ہم یونیورسٹی پہنچے تو یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حسن ابی جی اولو نے ہمیں خوش آمدید کہا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ ہم نے اس دوران ان سے اس یونیورسٹی کی خصوصیات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ:
یہ ایک نئی سرکاری یونیورسٹی ہے جو سن 1992 میں قائم کی گئی تھی اور اس وقت سے یہ یونیورسٹی اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔ یہاں پر طلبا کو تمام سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جو کسی دیگر یونیورسٹیوں میں موجود ہیں اس کے علاوہ بھی ہم اپنے طلبا کو ہر وہ سہولت فراہم کرتے ہیں جس کی کہ وہ ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ ہمم یہاں پر ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں اور ان کی کامیابیوں کی راہ ہموار کرتے ہیں۔
موجودہ دور جدید ٹکنولوجی کا دور ہے اور ماضی کے مقابلے میں موجودہ دور میں اس کی زیادہ ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔ ہم اپنی یونیورسٹی میں طلبا کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق تمام طرح کے امکانات فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس لیے یہاں پر حالات کے مطابق ہمیں جدید ٹکنولوجی کا سہارا لیتے ہوئے اپنے نظام تعلیم کو اس ڈگر پر آگے بڑھا رہے ہیں۔
سیلمان دیمرل یونیورسٹی دس ہزار ہیکٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ایک بڑی یونیورسٹی ہے جو مغربی اور مشرقی دو حصوں پر مشتمل ہے ۔ یہاں پر موجود مختلف فیکلٹیز لبارٹریز ، ورکشاپ ، کمپیوٹر لبارٹریز لایبریرز ، ثقافتی مراکز، دیگر سماجی مراکز اور کھیلوں کے مراکز یہ سب مختلف فیکلٹیز کے اندر موجود ہیں۔ اس طرح اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کو ترکی کی مختلف یونیورسٹیوں کے مقابلے میں زیادہ سہولتیں حاصل ہیں۔ سیلمان دیمرل یونیورسٹی اٹھارہ مختلف فیکلٹیز پر مبنی ہے ، اس کے علاوہ یہاں پر تین ہائی اسکول، 20 پیشہ وار کالج، چھ انسٹیٹیوٹ اور 45 عدد تحقیقاتی مراکز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پر طلبا کے 70 کے قریب مختلف سرگرمیوں پر مشتمل کلب موجود ہیں۔ ان تمام مراکز کی دیکھ بھال 1500 کے لگ بھگ ماہرین کرتے ہیں ۔ اس یونیورسٹی میں طلبا کی تعداد ستر ہزار کے قریب ہے۔ جس کی وجہ سے اسپارتا شہر کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔
اسپارتا یونیورسٹی میں مزید کیا سہولتیں موجود ہیں اور طلبا ان سہولتوں سے کس طرح فائد اٹھاتے ہیں ؟ اس بارے میں ہم اپنے آئندہ ہفتے کے پروگرام میں آپ کو معلومات فراہم کریں گے۔ اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں