مصنوعی ذہانت کے ذریعے آواز کا استعمال

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے ڈویلپر اوپن اے آئی نے اعلان کیا کہ اس کی نئی ٹیکنالوجی، جسے "وائس انجن" کہا جاتا ہے، ایک قدرتی تقریر جو اصل اسپیکر سے بہت ملتی جلتی ہے صرف تحریری متن اور 15 سیکنڈ کی آواز کا ایک نمونہ استعمال کرتے ہوئے تیار کر سکتی

2123399
مصنوعی ذہانت کے ذریعے آواز کا استعمال

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے ڈویلپر اوپن اے آئی نے اعلان کیا کہ اس کی نئی ٹیکنالوجی، جسے "وائس انجن" کہا جاتا ہے، ایک قدرتی تقریر جو اصل اسپیکر سے بہت ملتی جلتی ہے صرف تحریری متن اور 15 سیکنڈ کی آواز کا ایک نمونہ استعمال کرتے ہوئے تیار کر سکتی ہے ۔

اوپن اے آئی کی جانب سے کمپنی کی نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک بیان دیا گیا  جس کے مطابق وائس انجن اسپیکر کی آواز سے بہت ملتا جلتا ہے صرف تحریری متن اور ایک 15 سیکنڈ کی آواز کا نمونہ استعمال کرتے ہوئے ایک تقریر تیار کرسکتا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر بحث ٹیکنالوجی 2022 میں تیار کی گئی تھی، اور "غلط استعمال کے امکان" کی وجہ سے وسیع پیمانے پر محتاط  طریقے سے  اپنائی گئی ہے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ وائس انجن اصل اسپیکر کی آواز کو محفوظ رکھتے ہوئے ترجمہ کرسکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ویڈیو اور پوڈ کاسٹ جیسے مواد تیار کرنے والے اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور "اپنی آواز کے ساتھ" دنیا تک پہنچ سکتے ہیں، جبکہ ترجمہ شدہ آڈیو میں اصل اسپیکر کے "لہجے" کو بھی محفوظ رکھ ا جاسکتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں