زیادہ بچوں والے خاندانوں میں بہن بھائی نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں، تحقیق

چین اور امریکہ میں اکیلے  اور  ایک بہن یا  بھائی ہونے والے بچوں کی ذہنی صحت زیادہ بہن بھائیوں کے مقابلے میں بہتر ہوتی ہے

2088725
زیادہ بچوں والے خاندانوں میں بہن بھائی نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں، تحقیق

اس بات کا تعین ہوا  ہے کہ بہت سے بچوں والے خاندانوں میں بہن بھائیوں کو ذہنی صحت کے زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دی ویک میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے چین اور امریکہ میں بہن بھائیوں کی تعداد اور بچوں کی ذہنی صحت کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔

14 سال کی اوسط عمر  کے حامل  طلباء کے درمیان کی گئی تحقیق میں دونوں ممالک کے محققین نے بچوں سے دماغی صحت کے بارے میں کئی سوالات  دریافت کیے۔

تحقیق سے اس بات کا تعین  ہوا  ہےکہ چین اور امریکہ میں اکیلے  اور  ایک بہن یا  بھائی ہونے والے بچوں کی ذہنی صحت زیادہ بہن بھائیوں کے مقابلے میں بہتر ہوتی ہے۔

دوسری طرف، سوتیلے بہن بھائی ہونے والے بچوں  میں ان کے بغیر ہونے والوں کے مقابلے میں  زیادہ نفسیاتی  مسائل پائے گئے  ہیں ۔

اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا  ہے کہ نفسیاتی  مسائل ان بہن بھائیوں میں زیادہ واضح ہوتے ہیں جن کی عمر میں فرق ہوتا ہے۔

سائنسدان ڈاکٹر ڈوگ ڈاؤنی نے اپنے نتائج کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

"اگر آپ والدین کے وسائل کے بارے میں  ایک پیسٹری کی طرح سوچتے ہیں، تو ایک بچے کو ساری پیسٹری مل جائے گی، لیکن جب زیادہ بہن بھائی ہوتے ہیں، تو ہر بچے کو اپنے والدین کی طرف سے کم وسائل اور توجہ ملتی ہے، اور اس کا اثر ان کی دماغ صحت  پر پڑ سکتا ہے۔ "
 



متعللقہ خبریں