ترکیہ، 2024 میں 'ترک سیٹ 6A " کو خلاء میں بھیج دے گا

ترکیہ جون 2024 کو اپنی نئی سیٹلائٹ 'ترک سیٹ 6A "  کو خلاء میں بھیج دے گا: وزیر مواصلات عبدالقدیر اُورال اولو

2063893
ترکیہ، 2024 میں 'ترک سیٹ 6A " کو خلاء میں بھیج دے گا

ترکیہ کے وزیر مواصلات و انفراسٹرکچر عبدالقدیر اُورال اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ جون 2024 کو اپنی نئی سیٹلائٹ 'ترک سیٹ 6A "  کو خلاء میں بھیج دے گا۔

وزیر مواصلات  اورال اولو نے ترک سیٹ سیٹلائٹ کے ارتھ اسٹیشن ڈوپلیکیٹ  مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ کی پہلی ملّی  مواصلاتی سیٹلائٹ 'ترک سیٹ 6A' نے متعدد مشکل تجربات کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے ضروری جائزوں کے بعد مارچ 2024 میں سائٹ ڈیلیوری ہو جائے گی۔ اس کے بعد ہم،  اسپیس ایکس فرم کے ساتھ طے شدہ سمجھوتے کے مطابق ،جون کے مہینے میں ترک سیٹ 6A کو خلاء میں بھیجنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

خدمات کا آغاز کرنے کے بعد ہم، اپنی سیٹلائٹوں کے حلقہ عمل سے باہر کے جغرافیاوں مثلاً جنوبی اور مشرقی ایشیاء کو بھی خدمات دینا شروع کر دیں گے اور اس طرح اپنے علاقے کی قائدانہ حیثیت کو  مزید مضبوط بنا دیں گے۔



متعللقہ خبریں