عالمی ادارہ صحت: غزّہ میں صحت کی صورتحال قابو سے باہر ہو گئی ہے

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے غزّہ کے لئے بھیجا گیا طبّی سامان 4 دن سے سرحد پر پڑا ہے اور ضائع ہونے والا ہر لمحہ اموات میں اضافہ کر رہا ہے: ٹیڈروس ایڈہینم گبرائسس

2052640
عالمی ادارہ صحت: غزّہ میں صحت کی صورتحال قابو سے باہر ہو گئی ہے

عالمی ادارہ صحت  WHO کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس  ایڈہینم گبرائسس نے کہا ہے کہ غزّہ میں صحت کی صورتحال قابو سے باہر ہو گئی ہے اور طبّی امداد  کی فراہمی کی امید میں صَرف ہونے والا ہر لمحہ اموات میں اضافہ کر رہا ہے۔

گبرائسس نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غزّہ میں طبّی امداد کی ترسیل شروع کرنے کے لئے ہر لمحے کی تاخیر اموات کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی طرف سے غزّہ کے لئے بھیجا گیا طبّی سامان 4 دن سے سرحد پر پڑا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لائف سیونگ طبّی سامان کو فوری طور پر  غزّہ  پہنچانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے فریقین کے درمیان تشدد کا رُکنا ضروری  ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے غزّہ الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر حملے میں 500 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ قاسم بریگیڈ نے 7 اکتوبر کو "اقصیٰ طوفان" کے نام سے جامع آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

اسرائیل نے بھی جنگی طیاروں کے ساتھ غزّہ کی پٹّی پر "فولادی تلوار" نامی آپریشن شروع کر دیا تھا۔

مسلسل شدت پکڑتی کشیدگی میں دونوں طرف سے ہزاروں اموات واقع ہو چُکی ہیں۔



متعللقہ خبریں