میرے خیال میں خلائی مخلوق ہم خود ہیں: مسک

اگر اس بے حدو حساب تاریکی میں جلتا ہو ایک چھوٹا سا چراغ  خود انسان ہے تو ہمیں اس چراغ کو روشن رکھنے کے لئے ہر کوشش کرنی چاہیے: ایلن مسک

2047196
میرے خیال میں خلائی مخلوق ہم خود ہیں: مسک

برقی گاڑیوں اور خلائی نقل و حمل کی کمپنی اسپیس ایکس کے منتظم اعلیٰ ایلن مسک نے کہا ہے کہ مریخ پر ڈرون گاڑی بھیجنے کے لئے 3 سے 4 سالہ تیاری کی ضرورت ہے۔

ایلن مسک نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ 74 ویں  بین الاقوامی خلائی کانگریس میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے انسان کے ساتھ یا پھر بغیر انسان کے خلائی گاڑی مریخ پر بھیجنے کے امکان سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

انہوں نے  کہا ہے کہ دنیا اور مریخ کے درمیان رسل و رسائل کا خیال ہر 26 سال میں ایک دفعہ اُبھر کر سامنے آ جاتا ہے لیکن اس سفر کو یقینی بنانے کے لئے 3 سے 4 سالہ تیاری مرحلے سے گزرنے کی ضرورت ہے۔

مسک نے کہا ہے کہ 4 سے 5 سال بعد ہم اسپیس ایکس سے یومیہ ایک سے زائد اور سالانہ کم از کم 1000 خلائی پروازیں کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسپیس ایکس کا ڈیزائن کردہ نیا خلائی لباس مریخ پر اور چاند پر استعمال کیا جا سکے گا۔ یہ لباس اس وقت تیاری کے مراحل میں ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا ٹیسلا کے پاس مریخ یا چاند پر جانے کی اہل کسی گاڑی کا ڈیزائن موجود ہے؟ مسک نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کو دیگر موٹرگاڑیوں کی طرح آکسیجن کی ضرورت نہیں ہوتی اس لئے چاند یا مریخ  کے لئے گاڑی بنانا ممکن ہے۔

عالم میں انسان کے علاوہ کسی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں سوال کے جواب میں مسک نے کہا ہے کہ " خلائی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں کوئی ثبوت میری نگاہ سے نہیں گزار۔ میرے خیال میں خلائی مخلوق ہم خود ہیں۔ اگر اس بے حدو حساب تاریکی میں جلتا ہو ایک چھوٹا سا چراغ  خود انسان ہے تو ہمیں  اس چراغ کو روشن رکھنے کے لئے ہر کوشش کرنی چاہیے"۔



متعللقہ خبریں