کاخووکا بیراج کی تباہی ماحول کےلیے نقصان دہ ہے: عالمی ادارہ صحت

گیبریسیوس نے بتایا کہ یہ ایک  ہولناک تباہی ہے، شدید سیلاب کے باعث انسانی و ماحولیاتی نقصانات ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارا ادارہ وبائی امراض کے خلاف احتیاطی تدابیر کے لیے طبی اہلکاروں کے ساتھ   حرکت میں آ چکا ہے

1997503
کاخووکا بیراج کی تباہی ماحول کےلیے نقصان دہ ہے: عالمی ادارہ صحت

 عالمی ادارہ صحت کے ڈاریکٹر ٹیدروس آڈہانوم گیبریسیوس نے کہا ہے کہ  یوکرین کے کاخووکا بیراج کی تباہی خطرناک ہے ۔

 ڈاریکٹر نے ادارے کے عالمی صحت  کے مسائل سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا ۔

گیبریسیوس نے بتایا کہ یہ ایک  ہولناک تباہی ہے، شدید سیلاب کے باعث انسانی و ماحولیاتی نقصانات ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارا ادارہ وبائی امراض کے خلاف احتیاطی تدابیر کے لیے طبی اہلکاروں کے ساتھ   حرکت میں آ چکا ہے۔ حکام وہاں طبی ضروریات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 ادارے کی ہنگامی طبی عہدے دار ٹریسا زکریہ نے کہا ہے کہ موجودہ اطلاعات کے تحت،دریا کے قریب سولہ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ،ہزاروں افراد کی نقل مکانی ہوئی ہے جن میں اضافے کا خدشہ ہے ، علاقے کی زرعی اراضی ناقابل کاشت ہو چکی ہے جس کی وجہ سے زمانہ قریب میں  غذائی خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یوکرین کے خیرسون  علاقے میں روس کے زیر کنٹرول کاخووکا بیراج اور ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل پر چھ جون کو حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی تھی ۔

یوکرین اور روس دونوں نے اس حملے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں