وسطی افریقی جمہوریہ میں 3.4 ملین افراد کو انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے

"اس سال، 3.4 ملین افرادیعنی  56 فیصد آبادی کو انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ ان میں سے 2.4 ملین کو  ہنگامی  ضروریات  مقصود ہیں اور ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔"

1996109
وسطی افریقی جمہوریہ میں 3.4 ملین افراد کو انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے

وسطی افریقی جمہوریہ میں 3.4 ملین افراد کو انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔

وسطی افریقی جمہوریہ کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر محمد اگ ایویا نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں ملک کی صورت حال کے بارے میں جائزہ   پیش کیا۔

ایویا نے کہا کہ وسطی افریقی جمہوریہ میں صورتحال بدستور نازک ہے۔

"اس سال، 3.4 ملین افرادیعنی  56 فیصد آبادی کو انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ ان میں سے 2.4 ملین کو  ہنگامی  ضروریات  مقصود ہیں اور ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔"

انہوں نے بتایا  کہ ملک میں بار بار ہونے والے تنازعات آبادی کی نقل و حرکت کا سبب بنتے ہیں اور اس کے نتیجے میں سیکیورٹی کی غیر مستحکم صورت حال پیدا ہوتی ہے وسطی افریقی جمہوریہ کے ہر 5 میں سے 1 شہری یا تو اندرونی طور پر بے گھر ہیں یا پڑوسی ملک میں پناہ کی تلاش میں ہیں۔

کوآرڈینیٹر ایویا نے کہا کہ گزشتہ برس  کے سیلاب سے پچھلے سالوں کے مقابلے تقریباً تین گنا زیادہ لوگ (تقریباً 100,000) متاثر ہوئے اور 6,000 سے زیادہ مکانات تباہ ہوئے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک میں سماجی اقتصادی بنیادی ڈھانچے، خدمات اور ذریعہ معاش میں سرمایہ کاری کی کمی ہے، ایویا نے کہا کہ سوڈان میں تنازعات کی وجہ سے انسانی ضروریات بد سے بدتر ہو رہی ہیں۔

ایویا نے کہا کہ 14,000 سوڈانی جو تنازعات کی وجہ سے وسطی افریقی جمہوریہ گئے تھے محدود وسائل پر اضافی دباؤ ڈالتے ہیں۔

ایویا نے کہا کہ ان کا مقصد اس سال وسطی افریقی جمہوریہ میں 2.4 ملین کمزور لوگوں کی مدد کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں