ایپل ایک دفعہ پھر تفتیش کی لپیٹ میں، کمپنی اپنی مصنوعات خود خراب کرتی ہے: فرانس

فرانس میں امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ  ٹیکنالوجی کمپنی 'ایپل' کے خلاف ایک دفعہ پھر انکوائری شروع ہو گئی، کمپنی اپنی مصنوعات کو خود بوسیدہ کرتی ہے

1987549
ایپل ایک دفعہ پھر تفتیش کی لپیٹ میں، کمپنی اپنی مصنوعات خود خراب کرتی ہے: فرانس

فرانس میں امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ  ٹیکنالوجی کمپنی 'ایپل' کے خلاف ایک دفعہ پھر انکوائری شروع ہو گئی ہے۔

ایپل پر الزام ہے کہ وہ ایسی ایپلی کیشنوں کا استعمال کرتی ہے جو غیر رجسٹر شدہ مکینکوں کو آلات کی تعمیر و مرمت کی اجازت نہیں دیتیں۔ علاوہ ازیں ایپل  برقی آلات کے اسپیئر پارٹوں  کا رسائی سے باہر ہونا بھی باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ ایپل کو 2020 میں بھی ،فرانس میں صارفین کو دھوکہ  دینے کے الزام میں دائر  کئے گئے مقدمے میں، 25 ملین یورو جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔

اس وقت کمپنی کو اٹلی، اسپین، پرتگال اور بیلجیئم میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ اور  ایک طے شدہ مدت میں اپنے آلات کو خود بوسیدہ کرنے   کے الزام کا سامنا ہے۔

المختصر کمپنی اپنے آلات کو اس طرح ڈیزائن کرتی ہے کہ طے شدہ مدت میں یہ آلات خراب ہو جاتے ہیں یا پھر ان کا ماڈل بوسیدہ ہو جاتا ہے۔

کمپنی کی مصنوعات کے مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی ان کے خدمت کے دورانیے کا  تعین کر دیا جاتا ہے ۔ کمپنی کی حکمت عملی کا تعین اس مدت کے مطابق کیا جاتا ہے۔

اس حکمت عملی کا مقصد ہر سال نئی مصنوعات کو مارکیٹ میں لا کر صارف کو پرانے آلات تبدیل کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

پرانے آلات کی مرّمت اور اسپیئر پارٹس  کے حصول میں دشواری بھی اسی طے شدہ منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

صارفین کے حقوق کے منافی یہ حکمت عملی متعدد ممالک میں جُرم شمار ہوتی ہے۔



متعللقہ خبریں