روس کا 20 سالہ کمپیوٹر وائرس پروگرام ناکارہ بنا دیا ہے:امریکہ

روس کی خفیہ ایجنسی دو دہائیوں سے اس وائرس کے ذریعے 50 ممالک کی جاسوسی کر رہی تھی جن میں ایک نیٹو رکن ملک بھی شامل تھا

1984722
روس کا 20 سالہ کمپیوٹر وائرس پروگرام ناکارہ بنا دیا ہے:امریکہ

امریکہ کے امور انصاف کا کہنا ہے کہ اس نے روس کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کا تیار کردہ خطرناک کمپیوٹر وائرس ناکارہ بنا دیا ہے۔

خبر کےمطابق،روس کی خفیہ ایجنسی دو دہائیوں سے اس وائرس کے ذریعے 50 ممالک کی جاسوسی کر رہی تھی جن میں ایک نیٹو رکن ملک بھی شامل تھا۔

ایف ایس بی نے پوری دنیا کے کمپیوٹرز میں ’اسنیک‘ یا ’یوروبروس‘ وائرس ڈال دیا تھا جس کی توجہ کا مرکز حکومتی نیٹ ورکس، ریسرچ ادارے اور صحافی تھے۔

کئی سالوں پر محیط آپریشن میں امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے اسنیک وائرس کو اس کے اپنے ہی کمپیوٹر کوڈ سے شکست دی، کوڈ کے ذریعے وائرس کو اپنا ہی کوڈ دوبارہ لکھنے کی کمانڈ دی گئی جس نے اسے ناکارہ کر دیا۔

 واضح رہے کہ روسی ایجنسی ایف ایس بی نے 2003 میں یہ وائرس تیار کیا تھا۔



متعللقہ خبریں