نیپال، دارالحکومت کھٹمنڈو آلودہ ترین شہر قرار

کھٹمنڈو میں امریکی سفارت خانے کے  فضا میں آلودگی  کے معیار کی پیمائش کے مرکز کے مطابق، شہر کی ہوا کے معیار کو "سانس لینے کے لیے غیر موزوں اور مضرِ صحت " قرار دیا گیا  ہے

1975951
نیپال، دارالحکومت کھٹمنڈو آلودہ ترین شہر قرار

نیپال کا دارالحکومت کھٹمنڈو گزشتہ عرصے میں جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین آب و ہوا والے  شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ۔

ایشین نیوز انٹرنیشنل کی خبر کے مطابق دنیا کے 101 ممالک کی آب و  ہوا کے معیار پر نظر رکھنے والے آئی کیو ایئر آرگنائزیشن کے جائزے کی بنیاد پر کھٹمنڈو آج دوپہر کے وقت دنیا میں آلودہ  ترین  شہروں کی درجہ بندی میں  سرفہرست آ گیا ہے۔

کھٹمنڈو میں امریکی سفارت خانے کے  فضا میں آلودگی  کے معیار کی پیمائش کے مرکز کے مطابق، شہر کی ہوا کے معیار کو "سانس لینے کے لیے غیر موزوں اور مضرِ صحت " قرار دیا گیا  ہے۔

نیپال کی ماحولیات اور جنگلات کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے  140 مختلف علاقوں  کے  جنگلات اور زرعی  میدانوں  جاری آگ  کی وجہ سے  کھٹمنڈو اور اس کے آس پاس کے شہروں میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

نیپال کی وزارت برائے آبادی و صحت نے بھی عوام کو فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچنے  کے لیے ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے  اور اس بات پر زور دیا کہ بچوں، بوڑھوں اور مریضوں  کے لیے  مزید جامع  تدابیر اختیار کرنی چاہییں۔

 



متعللقہ خبریں