ترک خاتون اول کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، زیرو ویسٹ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے پر زور

" موسمیاتی تبدیلیوں  سے جنم لینے والے  خشک سالی کی وجہ سے ہزاروں بچے اب بھی دنیا کے مختلف حصوں میں  دم توڑ رہے ہیں، تو ہمارے پاس اس رجحان کو روکنے کے لیے ایک منٹ بھی ضائع کرنے کے لیے نہیں ہے۔"

1968113
ترک خاتون اول کا اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی سے خطاب، زیرو ویسٹ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے پر زور
Antonio Vitorino-Emine Erdogan.jpg
emine erdogan-guterres.jpg
emine erdogan bm genel kurulu1.jpg
emine erdogan bm genel kurulu.jpg

 

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان  کا کہنا ہے کہ موسم اور ماحول کے مسائل  کے حوالے سے  کرہ ارض پر منصفانہ تقسیم کے اصولوں پر مبنی ایک  نظام  کی ضرورت در پیش ہے۔

امینہ ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ہمراہ  خصوصی طور پر شرکت کردہ اقوام متحدہ کی جنرل  اسمبلی کی زیرو ویسٹ خصوصی نشست میں شرکا سے خطاب کیا۔

ابتک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  سے خطاب کرنے والی پہلی ترک خاتون اول  کا اعزاز حاصل کرنے والی امینہ ایردوان نے  واضح کیا کہ کرہ ارض میں   توازن اور پیمائش گہرے روابط کے ساتھ  ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

" موسمیاتی تبدیلیوں  سے جنم لینے والے  خشک سالی کی وجہ سے ہزاروں بچے اب بھی دنیا کے مختلف حصوں میں  دم توڑ رہے ہیں، تو ہمارے پاس اس رجحان کو روکنے کے لیے ایک منٹ بھی ضائع کرنے کے لیے نہیں ہے۔" کا اظہار کرنے والی امینہ ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو بچانا ابھی بھی انسانوں کے ہاتھ میں ہے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  امینہ ایردوان نے کہ ہم نے ترکیہ میں 5 سال قبل شروع  کردہ  زیرو ویسٹ پروجیکٹ کے ساتھ عظیم تبدیلیاں شروع کرسکنے کا  کہا تھا ، اس کی وساطت سے 650 ملین ٹن خام مال بچایا گیا اور اس طرح  4 ملین ٹن گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا سد باب کیا گیا ہے۔

"بطور ترکیہ، ہم کسی بھی عالمی مسئلے سے لاتعلق نہیں رہتے، اور ہم ماحولیاتی مسائل کے حل کا حصہ بننے کے لیے اپنے عزم کو جاری رکھنے پر زور دینے والی محترمہ ایردوان نے کہا کہ موسمیاتی اور ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے دنیا میں منصفانہ تقسیم کے اصول پر مبنی نظام کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹریس نے بھی اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ حیاتی اہمیت کے حامل  زیرو ویسٹ کے معاملے میں حکومت ترکیہ اور امینہ ایردوان کی قیادت کا میں احترام کرتا ہوں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں نے ہماری دنیا کو "کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کے طور پر استعمال کیا ہے اور   اپنےواحد گھر کو  کچرے  کے ڈھیر میں  بدل دیا ہے، فضلات اور ماحولیاتی آلودگی   معیشت اور صحت عامہ کو  بری طرح متاثر کر رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موسمی  المیہ   کا سد باب کرنے کے لیے اب ہمارے پاس بہت کم وقت باقی بچا ہے، زیرو ویسٹ کے شعبے میں منتخب افراد پر مشتمل ایک مشاورتی کونسل کا قیام  عمل میں لایا جائیگا کہ جس کی چیئرپرسن امینہ ایردوان ہوں گی۔

امینہ ایردوان نے نیو یارک  میں اپنی مصروفیات کے دائرہ کار میں سیکرٹری جنرل گوٹریس اور بین  الاقوامی  مائیگریشن تنظیم  کے ڈائریکٹر انتونیو ویتورینو سے علیحدہ  علیحدہ ملاقات کی۔



متعللقہ خبریں