ایلن مسک اپنا شہر آباد کریں گے

اسپیس ایکس اور ٹویٹر کے مالک ایلن مسک بیسٹروپ کاونٹی میں اپنا شہر آباد کریں گے: وال اسٹریٹ جنرل

1957765
ایلن مسک اپنا شہر آباد کریں گے

اسپیس ایکس اور ٹویٹر کے مالک ایلن مسک امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے جوار میں اپنا شہر آباد کریں گے۔

وال اسٹریٹ جنرل کی خبر کے مطابق یہ شہر ٹیکساس کے شہر آسٹن  کے جوار میں واقع بیسٹروپ کاونٹی میں تعمیر کیا جائے گا۔

زیرِ تعمیر تنصیبات 'بورنگ' اور 'اسپیس ایکس' کی قریبی اراضی میں شہر کی بنیادیں رکھی جائیں گی اور دعوے کے مطابق اس شہر میں ایلن مسک اپنے کمپنی ملازمین  کو مارکیٹ ریٹ سے ارزاں کرائے پر نئے مکانات  میں منتقلی کا امکان فراہم کریں گے۔

ٹیکساس کے قوانین کی رُو سے کسی علاقے کو شہر کا درجہ دینے سے قبل علاقے میں کم از کم  201 رہائشیوں کی سکونت ضروری ہے۔ اس مرحلے کے بعد علاقائی جج کی منظوری حاصل کی جاتی ہے۔

بیسٹروپ  کے حکام میں سے ایک کے جاری کردہ بیان کے مطابق تاحال مسک یا پھر کسی ادارے کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔



متعللقہ خبریں