مغربی افریقی ممالک میں خنّاق کی وباء، نائیجیریا میں 40 افراد ہلاک

نائیجیریا کے 5 صوبوں میں خنّاق کی وباء، 523 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں اور مریضوں میں سے 40 کی اموات واقع ہو گئی ہیں

1946673
مغربی افریقی ممالک میں خنّاق کی وباء، نائیجیریا میں 40 افراد ہلاک

مغربی افریقی ممالک میں خنّاق کی وبا میں 40افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

'نائیجیریا، بیماریوں کےکنٹرول مرکز' کے جاری کردہ بیان کے مطابق خنّاق کی وباء ماہِ دسمبر سے لے کر اب تک 5 صوبوں میں پھیل چُکی ہے۔

مذکورہ عرصے میں متاثرہ صوبوں میں 523 مشکوک کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں 216 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت نکلی ہے۔

مریضوں میں سے 40 کی اموات واقع ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ خنّاق کی بیماری' کارنی بیکٹیریئم ڈیپتھیریائے' نامی وائرس کےحلق، ناک، آنکھ یا پھر جلد میں جمع ہونے سے ظاہر ہوتی اور متعدی شکل اختیار کر سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں