سال 1984 میں بھیجا گیا سیارہ آج کسی بھِی وقت زمین پر گرجائے گا:ناسا

اس سیارے کا بڑا حصہ آج زمین کے مدار میں داخل ہوتے  ہی راکھ بن جائے گا جبکہ اس کے بعض ٹکڑے زمین پر گرجائیں گےالبتہ یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ سیارہ کب اور کس خطے میں گرے گا

1929840
سال 1984 میں بھیجا گیا سیارہ آج کسی بھِی وقت زمین پر گرجائے گا:ناسا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سن 1984 میں خلا میں بھیجے گئے تابکاری کی مقدار کا پتہ لگانے والے سیارے ای آر بی ایس کی آج  دنیا میں واپسی متوقع ہے ۔

  ڈھائی ہزار ٹن وزنی یہ سیارہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا اندازہ لگانے کے بعد  سال 2005 میں اپنا فرض پورا کر چکا تھا جو کہ سالہا سال سے دنیا کے گرد چکر لگانے کے بعد اب  دنیا میں واپس آ جائے گا۔

 اس سیارے کا بڑا حصہ آج زمین کے مدار میں داخل ہوتے  ہی راکھ بن جائے گا جبکہ اس کے بعض ٹکڑے زمین پر گرجائیں گے لیکن یہ خطرے کی بات نہیں  ہوگی۔

 البتہ یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ سیارہ کب اور کس خطے میں گرے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں