چین ملکی و بین الاقوامی پروازوں سے کورونا پابندیاں ہٹا رہا ہے

کورونا وائرس وباء کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر لگائی گئی پابندیاں ختم کر دی جائیں گی: چین سِول ایوی ایشن

1925312
چین ملکی و بین الاقوامی پروازوں سے کورونا پابندیاں ہٹا رہا ہے

چین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر لگائی گئی پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔

چین سِول ایوی ایشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وباء کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد اور مسافروں کی تعداد سے متعلقہ پابندیاں 8 جنوری سے ختم ہو جائیں گی۔

اس بیان کے ساتھ فضائی کمپنیوں کے لئے، بیرونِ ملک اور بیرونی ممالک سے چین کے لئے ہفتے میں صرف ایک پرواز کے حق اور طیاروں میں صرف 75 فیصد   مسافروں کی شرط  کو کالعدم کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف  چینی حکام کی طرف سے کورونا کیسوں کی تعداد کے اعتبار سے معطل کی گئی  "رسک" والی  پروازوں  کو بحال کر دیا جائے گا اور جہازوں کے عملے کے لئے محدود اوقات کار کی شرط ، کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ پابندیوں کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں