چین میں کورونا سے دو افراد ہلاک

واضح رہے کہ  چین  نے 3 دسمبر سے کورونا کی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا تھا البتہ چین میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

1921325
چین میں کورونا سے دو افراد ہلاک

چین میں کورونا وائرس سے دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

 چین میں 3 دسمبر کو آخری مرتبہ کورونا سے اموات رپورٹ کی گئی تھیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ،چینی حکام کا کہنا ہے کورونا سے دونوں اموات دارالحکومت بیجنگ میں ہوئیں۔

واضح رہے کہ  چین  نے 3 دسمبر سے کورونا کی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا تھا البتہ چین میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 2 ہزار سے زائد  واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

بیجنگ میں ادارہ  صحت کے ملازمین  گھر گھر جا کر عمر رسیدہ افراد کو ویکسینیشن فراہم کر رہے ہیں۔

حکام نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں