ترکیہ کے پہلے فضا  سے زمین پر مار کرنے والے سپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ

اس میزائل کی موّثر  رینج  20 کلو میٹر تا 150 کلو میٹر ہے

1920186
ترکیہ کے پہلے فضا  سے زمین پر مار کرنے والے سپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ

ترکیہ کے پہلے فضا  سے زمین پر مار کرنے والے سپرسونک میزائل TRG-230 نے 100 کلومیٹر سے زائد کے فاصلے تک ہدف کو درست نشانہ بنایا۔

راکٹ سان نے اپنی  ٹویٹ میں TRG-230-UAV میزائل  کی آزمائش کے حوالے سے آگاہی کرائی ہے۔  اور کہا ہے کہ  ہم نیشنل انجنیئرنگ   استعداد اور قابلیت کی بدولت  سرحدوں کو پار کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

حاصل کردہ معلومات کے مطابق  تیکر داع  کے ضلع  چورلو میں  بائیکار   کارخانے   کے رن وے سے  ٹیک  آف  کرنے والے    آکنجی   ڈراو ن نے  25 ہزارفٹ کی بلندی سے  میزائل کو فائر کیا۔  اور سپر سانک رفتار سے   پرواز  کرتے ہوئے اپنے ہدف کا ٹھیک نشانہ بنایا۔

اس میزائل کی موّثر  رینج  20 کلو میٹر تا 150 کلو میٹر ہے۔

یہ ترکیہ کے  فضا سے زمین پر   فائر کیے جانے والے پہلے سپر  سانک میزائل  کا تجربہ تھا۔



متعللقہ خبریں