بحیرہ اسود قدرتی گیس کو جلد ہی ملکی نظام سے منسلک کر دیا جائیگا، ترک صدر

صدر ایردوان نے استنبول میں قصر ِ وحدین  سے کاستامونو کے "بوزکورت، ابانا، جیدے  اور اینی بولو اضلاع کو قدرتی گیس کی فراہمی کی تقریب" میں شرکت کی

1905637
بحیرہ اسود قدرتی گیس کو جلد ہی ملکی نظام سے منسلک کر دیا جائیگا، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  قوم سے آگاہی کرائی جانے والی خوشخبری بحیرہ اسود کی قدرتی  گیس ملکی نظام سے منسلک کرنے کی کاروائیوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں قصر ِ وحدین  سے کاستامونو کے "بوزکورت، ابانا، جیدے  اور اینی بولو اضلاع کو قدرتی گیس کی فراہمی کی تقریب" میں شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ "ہم نے بحیرہ اسود کی قدرتی گیس کو اپنے ملک کے نظام سے جوڑنے کے لیے کام تیز کر دیا ہے، ۔ سکاریہ  گیس فیلڈ میں پہلے مرحلے کے لیے 10 میں سے 9 کنوؤں کی کھدائی مکمل ہو چکی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم اگلے سال اس گیس کا استعمال شروع کر دیں گے۔"



متعللقہ خبریں