امریکہ: ناسا نے "آرتیمیس 1" کی پرواز تیسری دفعہ منسوخ کر دی

ناسا' نے ریاست فلوریڈا میں 'نکولا طوفان' کے خطرے کے پیش نظر لُونر راکٹ کی پرواز دوبارہ ملتوی کر دی

1904292
امریکہ: ناسا نے "آرتیمیس 1" کی پرواز تیسری دفعہ منسوخ کر دی

امریکہ کے خلائی ادارے 'ناسا' نے ریاست فلوریڈا میں 'نکولا طوفان' کے خطرے کے پیش نظر لُونر راکٹ کی پرواز کو دوبارہ دفعہ ملتوی کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق چاند کے لئے تیار  SLS-Orionخلائی گاڑی کے میگا راکٹ "آرتیمیس 1"راکٹ کی پرواز نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے  ماہِ اگست سے لے کر اب تک تیسری دفعہ منسوخ کر دی گئی ہے۔

چند دنوں میں ریاست فلوریڈا  میں متوقع نکولا طوفان کی وجہ سے ناسا نے راکٹ کی پرواز کو بدھ تک ملتوی کر دیا ہے۔

پرواز کو اگست میں تکنیکی مسئلے کی وجہ سے اور ستمبر میں ایان طوفان کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مذکورہ راکٹ، 1972 کے اپالو 17 راکٹ کے بعد چاند کی سطح پر بھیجنے کے لئے، ناسا کا دوسرا تجربہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں