برطانوی کمپنی نے بھارت کی مدد سے 36 سیارے خلا میں بھیج دیئے

بھارتی خلائی ایجنسی کے صدر ایس سوماناتھ کا کہنا ہے کہ   بھِجے گئے 35 سیاروں میں سے 16 کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر 20 سیارے بھی محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے

1896418
برطانوی کمپنی نے بھارت کی مدد سے 36 سیارے خلا میں بھیج دیئے

بھارت نے لندن کی کمپنی ون ویب کے لیے 36 انٹر نیٹ مواصلاتی سیارے خلا میں بھِجے ہیں۔

 بھارت نے  روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے روس سے  تعلقات توڑنے والی کمپنی ون ویب کےلیے پہلی بار یہ کام سر انجام دیا ہے ۔

یہ مواصلاتی سیارے جنوبی بھارت سے ایک راکٹ کے ذریعے خلاف میں بھیجے گئے ہیں۔

 بھارتی خلائی ایجنسی کے صدر ایس سوماناتھ کا کہنا ہے کہ   بھِجے گئے 35 سیاروں میں سے 16 کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر 20 سیارے بھی محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے۔

 ون ویب  سیارے اب تک  روسی راکٹوں کے ذریعے خلا میں روانہ کیے جاتے تھے مگر  روس،یوکرین جنگ کے باعث کمپنی نے  روس سے اپنے تعلقات ٹوڑ دیئے تھے ۔

 وعن ویب کے خلا میں 462 سیارے  موجود ہیں،اگلے سال اس کمپنی کا ہدف 648سیاروں کو مدار میں چھوڑنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں