ترک میزائل کی یونانی پریس میں وسیع بازگشت

'تا نی' اخبار  کو  انٹرویو میں  تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ یونان کے برعکس ترکیہ کی دفاعی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے

1896308
ترک میزائل کی یونانی پریس میں وسیع بازگشت

ترکیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل تائیفون کو یونانی پریس میں بڑے پیمانے  پر جگہ دی گئی ہے۔

ترکیہ دفاعی صنعت میں اپنی ملکی پیداوار کے ساتھ ہر گزرتے دن بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔

راکٹ سان کی طرف سے تیار کردہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل Tayfun کی یونانی پریس میں  وسیع پیمانے پر بازگشت سنائی دی۔

'تا نی' اخبار  کو  انٹرویو میں  تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ یونان کے برعکس ترکیہ کی دفاعی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

'ٹو ویما' اخبار نے بھی طائفون کے  طے کردہ فاصلے پر زور دیا۔

سکائی ٹیلی ویژن نے اپنی خبر میں "ترکیہ نے بحیرہ اسود کے اوپر سے ایک بیلسٹک میزائل لانچ کیا" کے ساتھ اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ طائفون نے 561 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔



متعللقہ خبریں