شمالی کوریا کا مزید تجربہ، میزائل جاپانی فضائی حدود عبور کر گیا

جاپانی وزارت دفاع کے مطابق، شمالی کوریا نے10 روز میں میزائل کا پانچواں تجربہ کیا جو کہ  جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا

1888041
شمالی کوریا  کا مزید تجربہ، میزائل جاپانی فضائی حدود عبور کر گیا

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا جو کہ  جاپان کی فضائی حدود  سے گزر کر سمندر میں گرا۔

جاپانی وزارت دفاع کے مطابق، شمالی کوریا نے10 روز میں میزائل کا پانچواں تجربہ کیا جو کہ  جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق جاپانی کوسٹ گارڈز اور جنوبی کوریا ئی فوج  نے بھی  کی ہے۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے دوران جاپان کے شمالی علاقے میں سائرن بجائے گئے لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں پہنچنے کے اعلانات کئے گئے۔

جاپان کےکچھ شمالی علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔

شمالی کوریا کی جانب سے 2017 کے بعد سےداغا جانے والا یہ پہلا میزائل ہے جو جاپان کی فضائی حدود عبور کر کے سمندر میں گرا۔

جنوبی کوریائی صدر نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے جبکہ  امریکہ ،جاپان اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں