ٹیکنو فیسٹ میں بگ ڈرون کی نمائش

ٹیکنو فیسٹ قارا دینیز میلے میں ترکی کے تیار کردہ مِنی بگ ڈرون کی نمائش کی گئی

1874748
ٹیکنو فیسٹ میں بگ ڈرون کی نمائش
bocek iha.jpg
bocek iha.jpg

ترکی کے ایوی ایشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی میلے 'ٹیکنو فیسٹ قارا دینیز'  میں ترکی کے تیار کردہ مِنی بگ ڈرون کی نمائش کی گئی۔

ترکی ٹیکنالوجی ٹیم وقف 'ٹی 3 وقف'  اور وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کی زیرِ نگرانی منعقدہ 'ٹیکنو فیسٹ قارادینیز' میلہ ضلع سامسون  کے چارشنبہ ائیر پورٹ پر منعقد کیا گیا ہے۔

اپنی تیار کردہ ٹیکنالوجی مصنوعات اور بچوں کے لئے ذہنی و تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ فوجی الیکٹرانک صنعت 'آسیلسان' بھی میلے میں شامل ہے۔

آسیلسان کی "بگ ڈرون" کے نام سے  تیار کردہ  ٹیکنالوجی کی نمائش کی۔

میلے کے زائرین "پھڑپھڑاتے پروں والے منی ڈرون  " کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس چھوٹے سے پروں والے بگ ڈرون کے ساتھ تلاش اور مانیٹرنگ جیسے فرائض کی ادائیگی کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

میلہ 30 اگست کو شروع ہوا اور 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں